خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
نربھیا فنڈ کا استعمال
Posted On:
22 JUL 2021 4:53PM by PIB Delhi
نئی دہلی،22 جولائی ،2021 / 6212.85 کروڑ روپے کی تشخیص میں سے (اس میں مالی سال 22-2021 میں خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت کے لیے مختص کیے گئے 500 کروڑ روپے بھی شامل ہیں) اب تک متعلقہ وزارتوں اور محکموں کی طرف سے 4087.37 کروڑ روپے کی رقم تقسیم / جاری کی گئی ہیں اور 2871.42 کروڑ روپے کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ یہ خرچ کیے جا چکے ہیں۔
نربھیا فنڈ کی شروعات سے بااختیار کمیٹی کی طرف سے 9764.30 کروڑ مالیت کی اسکیموں / پروجیکٹوں کے بارے میں بتایا ہے۔
افسروں کی ایک بااختیار کمیٹی جسے نربھیا فنڈ کے لائحہ عمل کے تحت تشکیل دیا گیا ہے نربھیا فنڈ کے تحت فنڈنگ کے لیے تجاویز پیش کرتی ہے اور وقتاً فوقتاً منظور شدہ پروجیکٹوں پر عمل درآمد کی تازہ صورتحال کی بھی جائزہ لیتی ہے۔ بااختیار کمیٹی یہ کام متعلقہ وزارتوں / محکموں / عمل درآمد کرنے والی ایجنسیوں کے ساتھ مل کر کرتی ہے۔ بااختیار کمیٹی کی طرف سے واقف کرائے جانے کے بعد متعلقہ وزارتیں / محکمے / اہل مالی اتھارٹی کی منظوری حاصل کرتی ہیں اور متعلقہ محکمہ جاتی بجٹ سے فنڈز جاری کرتی ہیں اور یا تو براہ راست یا ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں / عمل درآمد ایجنسیوں کے ذریعے فنڈز جاری کرتی ہیں۔
یہ جانکاری خواتین اور بچوں کی ترقی کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زبین ایرانی نے راجیہ سبھا میں آج ایک تحریری جواب میں دیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن ۔ اس۔ ت ح ۔
U –6876
(Release ID: 1738459)
Visitor Counter : 215