ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت
ہنرمند کارکنوں کے لئے روزگار کے مواقع بڑھانے کے لئے حکومت کے اقدامات
Posted On:
23 JUL 2021 4:31PM by PIB Delhi
نئی دہلی 23 جولائی 2021: پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا (PMKVY) کے حصے ’’پہلے کے ہنر کی منظوری‘‘(RPL) کے تحت امیدواروں کی رہنمائی کے لئے کیمپوں کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ یہ طریقہ وہاں کے لئے مناسب ہے جہاں مخصوص ہنر والے امیدواروں کا گروپ یا آبادی یکجا ہے۔ ان امیدواروں کو بارہ گھنٹے کی لازمی رہنمائی مہیا کی جاتی ہے۔ 10.07.2021 تک تقریبا 23 لاکھ امیدواروں کی ملک بھر میں تقریبا 22 ہزار RPL کیمپوں میں رہنمائی کی جاچکی ہے۔
PMKVY کے تحت 10.07.2021 تک 1.37 کروڑ امیدواروں کا نام درج کیا گیا ہے جن میں سے 1.29 کروڑ امیدوار تربیت یافتہ/ رہنمائی شدہ ہیں۔
روزگار کے مواقع بڑھانے کے لئے مانگ پر مبنی تربیت کا نیشنل اسکل کوالیفکیشن فریم ورک(NSQF) میں انتظام ہے جو صنعتوں کی قیادت والے سیکٹر اسکل کونسل کے تیار کردہ روزگار ہیں۔ اس کے علاوہ اس اسکیم کے تحت روزگار کی فراہمی کو تربیت دینے والوں کے لئے آؤٹ سے منسلک کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ سند یافتہ امیدواروں کو روزگار کی فراہمی بڑھانے کے لئے اسکیم کے تحت درج ذیل نوعیت کی مدد کی جارہی ہے:۔
- سیکٹر اسکل کونسلوں ، ٹریننگ دینے والوں اور نفاذ کرنے والی ایجنسیوں کی مدد سے روزگار میلہ پروگراموں کا انعقاد
- روزگار کی فراہمی کے بعد ہر مہینے ڈیڑھ ہزار روپے کی مدد کا خصوصی گروپوں(خواتین ، معذور افراد اور ٹرانس جینڈرز) پر اطلاق ہوتا ہے
- صرف ایک مرتبہ ملنے والا سفری خرچ جو فی امیدوار زیادہ سے زیادہ 4500 روپے ہے
- آجر کے ذریعہ ٹریننگ ماڈل کیپٹوپلیسمنٹ کے لئے
- پندرہ ہزار روپے ماہانہ کا روزگار حاصل کرنے والے امیدواروں کو ٹریننگ مہیا کرنے والوں کو فی امیدوار پانچ ہزار روپے کی مدد
یہ اطلاعات ہنرمندی کے فروغ اور صنعتوں کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔
****
ش ح-رف-س ا
U.No. 6922
(Release ID: 1738283)
Visitor Counter : 155