وزارت دفاع

ہندوستانی بحری جہاز TABAR خیر سگالی دورے پر روس کے پیٹر برگ پہنچا

Posted On: 23 JUL 2021 4:10PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی 23 جولائی 2021: ہندوستانی بحری جہاز تابر 22 جولائی 2021 کو روس کے پانچ روزہ خیر سگالی دورے اور روسی بحریہ کے قیام کی 325 ویں سالگرہ کی تقریبات میں حصہ لینے کے لئے پیٹرز برگ پہنچا ہے۔ ہندوستان اور روس کے درمیان کئی دہائیوں پر محیط خصوصی تعلقات رہے ہیں۔ ان میں قریبی فوج تعاون اور دونوں فضائی افواج کے درمیان مضبوط تعلقات شامل ہیں۔

آئی این ایس تابر تلوار کلاس نگراں بحری جہاز ہے اور ہندوستانی فضائیہ کے مغربی بیڑے کا حصہ ہے جو مغربی بحری کمان کے تحت ممبئی میں مقیم ہے۔ یہ اتفاق کی بات ہے کہ یہ بحری جہاز ہندوستانی فضائیہ کے لئے روس میں تیار کیا گیا تھا اور اپریل 2004 میں سینٹ پیٹرز برگ میں اسے پانی میں اتارا گیا تھا۔ اس وقت یہ بحری جہاز کیپٹن مہیش منگی پڈی کی کمان میں ہے اور اس میں 300 افراد پر مشتمل عملہ ہے۔ اس جہاز پر مختلف نوعیت کے اسلحہ جات اور سنسرز نصب ہیں اور یہ ہندوستانی بحریہ کے سب سے پہلے والے نگراں بحری جہازوں میں سے ایک ہے۔

25 جولائی 2021 کو روسی نیوی ڈے پریڈ کے دوران آئی این ایس تابر بحری جہازوں کی اس قطار میں شامل ہوگا جس کا روس فیڈریشن کے صدر معائنہ کریں گے۔ ہندوستانی نیوی بینڈ جو تابر پر موجود ہے، تقریبات کے دوران سٹی پریڈ میں حصہ لے گا۔ سینٹ پیٹرز برگ میں اس کے قیام کے دوران تابر کے عملے کے افراد روسی بحریہ کے ساتھ مختلف دوطرفہ پیشہ ورانہ رابطے قائم کریں گے۔ اس کے بعد دونوں بحری افواج سمندر میں بحری مشقیں کریں گی۔ یہ ہندوستانی بحریہ اور روسی بحریہ کے درمیان بحری مشقوں کے قائم سلسلے کا حصہ ہوں گی جسے اندرا کا نام دیا گیا ہے۔ ان رابطوں اور مشقوں کا مقصد سمندر سیکیورٹی میں اضافہ کرنا اور سمندری خطروں کے خلاف مشترکہ کاررائیاں کرنا ہے۔ ان رابطوں سے دونوں فریقوں کو ایک دوسرے کی بحریہ میں بہترین کاررائیوں سے سیکھنے کا موقع بھی ملے گا۔

Pic1SHQF.jpeg

****

ش ح-رف-س ا

U.No. 6917

 



(Release ID: 1738272) Visitor Counter : 184