وزارت دفاع

ڈی آر ڈی او کی آکاش-این جی کو داغنے کی کامیاب آزمائش

Posted On: 23 JUL 2021 3:43PM by PIB Delhi

 

  • تین دنوں میں میزائل داغے جانے کی دوسری کامیاب آزمائش
  • تیز رفتار اور انتہائی متحرک ہوائی خطرات پر ضرب لگانے کے قابل
  • ہندوستانی فضائیہ کی دفاعی صلاحیتوں میں زبردست اضافہ
  • وزیر دفاع نے ڈی آر ڈی او کو مبارکباد پیش کی

دفاعی تحقیقی و ترقی کی تنظیم (ڈی آر ڈی او) نے 23 جولائی 2021 کو 11 بج کر 45 منٹ پراوڈیشہ کے ساحل سے دور چاندی پور انٹیگریٹڈ ٹیسٹ رینج  سے نئی نسل کے  آکاش (آکاش - این جی) میزائل کا کامیاب تجربہ کیا۔ اس تجربے میں تیز رفتار بغیر پائلٹ والے فضائی ہدف کو نشانہ بنایا گیا اور میزائل نے کامیابی کے ساتھ اس پر ضرب لگائی۔ میزائل داغنے کی اس آزمائش نے ہتھیاروں کے مکمل نظام کے کام کی توثیق کردی ہے جو دیسی ساختہ آر ایف سیکر ، لانچر ، ملٹی فنکشن ریڈار اور کمانڈ ، کنٹرول اور مواصلاتی نظام پر مشتمل ہے۔ یہ آزمائش ناقص موسم میں کی گئی ہے جس سے ثابت ہو گیا کہ ہتھیاروں کے اس نظام میں ہر موسم کی تاب لانے کی صلاحیت ہے۔

image0011XD4.jpg

اس نظام کی کارکردگی کی آئی ٹی آر ، چندی پور کے ذریعہ متعین کردہ متعدد ریڈار ، ٹیلی میٹری اور الیکٹرو آپٹیکل ٹریکنگ سسٹم کے ذریعہ حاصل کردہ ڈیٹا کے ذریعے توثیق کی گئی۔ ہندوستانی فضائیہ کے افسران کی ایک ٹیم نے اس آزمائش کا مشاہدہ کیا۔

image002DM73.jpg

21 جولائی  2021 کو  میزائل کا سیکر کے بغیر کامیابی کے ساتھ آزمائشی تجربہ کیا گیا تھا جس میں مشن کی تمام ضروریات  پوری ہوئی تھیں۔

https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1737532

وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے ڈی آر ڈی او، ہندستانی فضائیہ اور صنعت  کو تین روز کے اندر آکاش این جی کو داغنے کی دوسری کامیاب آزمائش پر مبارکباد دی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس جدید ترین میزائل نظام کی ترقی سے ہندوستانی فضائیہ کی فضائی دفاعی صلاحیتوں میں زبردست اضافہ ہوگا۔

سکریٹری ، محکمہ دفاع آر اینڈ ڈی اور چیئرمین ڈی آر ڈی او ڈاکٹر جی ستیش ریڈی نے ٹیموں کو آکاش این جی کی کامیاب آزمائش پر مبارکباد پیش کی جو تیز رفتار اور انتہائی متحرک فضائی خطرات کو روکنے کے قابل ہے۔

****

ش ح-رف-س ا

U.No. 6918

 


(Release ID: 1738268) Visitor Counter : 222