خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت

ڈبہ بندخوراک کی وزارت نے حال ہی میں میگا فوڈ پارک اسکیم کا تھرڈ پارٹی تعین قدر کیا ہے

Posted On: 23 JUL 2021 12:45PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 23؍جولائی2021: ڈبہ بند خوراک کی  صنعتوں کی وزارت( ایم او ایف پی آئی) نے حال ہی میں میگا فوڈ پارک اسکیم کے تیسرے فریق کا تعین قدرکیاہے۔ مذکورہ عمل  میں منظور شدہ میگا فوڈ پارکس کے کاموں  کا احاطہ کیا گیا ہے۔ تعین قدر کے مطالعے میں ایم ایف پی اسکیم کے ذریعے فوڈ پروسیسنگ کے بنیادی ڈھانچے کی تشکیل کے جن  پہلوؤں کو شامل کیا گیا ہے ان  میں بطور خاص  فوڈ پروسیسنگ یونٹ کا قیام اور اس کی قیمت میں اضافے اور پروسیسنگ پرپڑنے والے  اثرات ، فصلوں کے بعد ہونے والے نقصانات میں کمی لانے ، کاشتکاروں کو فائدہ پہنانے  نیز روزگار کی فراہمی وغیرہ ہے۔

وزارت باقاعدگی سے میگا فوڈ پارک کے تمام منصوبوں پر عمل درآمد کی نگرانی کے لئے متعدد سطح پر منصوبوں کے پرموٹروں کے ساتھ وقتاً فوقتاً میٹنگ کے ذریعے نگرانی کرتی ہے جس میں وزیر موصوف کے  زیرصدارت بین وزارتی منظورشدہ  کمیٹی بھی شامل ہے۔

منصوبوں کے مقامات کا جائزہ اور مشاہدہ  بھی وزارت کے عہدیدار کرتے رہتے  ہیں۔ مزید یہ کہ اسکیم کے رہنما خطوط کے مطابق ، پروگرام مینجمنٹ ایجنسی (پی ایم اے) اس کی نگرانی کرتی ہے اور اس منصوبے کی پیشرفت سے متعلق وزارت کو رپورٹ کرتی ہے۔ زمینی سطح پر منصوبوں پر  آسانی سے عمل درآمد کرنے کے لئے پی ایم اے کے علاوہ ، پروگرام منیجمنٹ کنسلٹنٹ (پی ایم سی)وزارت کے ذریعہ تیار کردہ ، عمل درآمد کرنے والی ایجنسی کے ذریعہ نگرانی کی جاتی ہے۔

مذکورہ بالاباتیں ڈبہ بند خوراک کی صنعتوں کی وزارت کے مرکزی وزیر مملکت جناب  پرہلاڈ سنگھ پٹیل نے راجیہ سبھا میں آج ایک سوال کے تحریری جواب میں بتائیں۔

****************

ش ح  - س ک

U. NO. 6901



(Release ID: 1738134) Visitor Counter : 148


Read this release in: English , Marathi , Punjabi