صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

این ای ای ٹی (نیٹ ) اور دیگرعام داخلہ امتحانات

Posted On: 23 JUL 2021 1:56PM by PIB Delhi

نئی دہلی23؍جولائی:مرکزی حکومت کا نیٹ اور دیگر عام داخلہ امتحانات کو معطل کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے ۔ نیٹ –(پی جی ) اور نیٹ –(یوجی ) 2021کے امتحانات بالترتیب 11ستمبر ، 2021اور 12ستمبر،2021کو منعقدہونے ہیں ۔

امتحانات تمام مطلوبہ احتیاطی تدابیر اور کووڈ متناسب برتاؤ قائم رکھنے سمیت تمام پروٹوکول کی پیروی کرتے ہوئے منعقد کئے جائیں گے ۔ مزید برآں  ان امتحانات کے محفوظ انعقاد کے لئے امیدواروں اورامتحان کے عملے کے افراد کے لئے درج ذیل حفاظتی اقدامات بھی کئے گئے ہیں ۔

  1. بھیڑکو درگزرکرنے اورامیدواروں کے ذریعہ طویل سفرکو ختم کرنے کی غرض سے ملک بھرمیں امتحان کے مراکز کی تعدادمیں اضافہ کردیاگیاہے ۔
  2. امیدواروں کی آسان نقل وحرکت کو سہولت فراہم کرنے کے لئے جو ایڈمٹ کارڈز امیدواروں کو جاری کئے جارہے ہیں ، ان میں ایک کووڈ ای-پاس بھی ہوگا۔
  3. امتحان کے مراکز سے امیدواروں کی باقاعدہ اینٹری اور اخراج
  4. تمام امیدواروں کا انٹری کے پوائنٹ پرجسمانی درجہ حرارت ریکارڈکیاجائے گا۔ جن امیدواروں کا معمول سے زیادہ درجہ حرارت ہوگا ، انھیں ایک علیحدہ آئسولیشن لیب میں امتحان دینے کی اجازت دی جائے گی ، جواسی مقصد کے لئے وضع کئے گئے ہیں ۔
  5. امیدواروں کے لئے ماسک پہننا لازمی ہوگا اورانھیں چہرے کی ایک شیلڈ، چہرے کے لئے ماسک اور ہاتھوں کے سینیٹائزرپرمبنی ایک تحفظی کٹ فراہم کی جائے گی ۔
  6. امتحان کے مرکز کے باہربھیڑپرقابورکھنے کے اقدامات کئے جائیں گے ۔

آرٹس اورسائنس کے زمرے میں امتحان کا ڈومن متعلقہ یونیورسٹیوں نیز ریاستوں کے پاس رہے گا۔

صحت وخاندانی بہبود کے مرکزی وزیرمملکت ڈاکٹربھارتی پروین پوارنے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ معلومات فراہم کی۔

****************

 

ش ح ۔اع۔ع آ

U NO. 6899


(Release ID: 1738117)