ارضیاتی سائنس کی وزارت

دسمبر 2021 تک زلزلے سے متعلق مشاہدہ کرنے والی 35 نئی آبزرویٹریاں کام کرنے لگیں گی: ڈاکٹر جتیندر سنگھ


نیشنل سیسمولوجیکل نیٹ ورک (این ایس این) کی صلاحیت2021 تک بڑھ کر 150 ہوجائے گی


آئندہ پانچ برسوں میں زلزلے کا مشاہدہ کرنے والے 100مراکز کا قیام عمل میں آئے گا تاکہ پورے ملک میں ایم -2.5 تک شدت کے زلزلے کے جھٹکے کی نشاندہی کی صلاحیت میں اضافہ کیا جاسکے

Posted On: 23 JUL 2021 1:56PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 23؍جولائی2021: مرکزی وزیر مملکت  برائے سائنس و ٹکنالوجی (آزادانہ  چارج)، وزیر مملکت  برائے ارتھ سائنسز(آزادانہ  چارج) وزیرمملکت برائے وزیراعظم دفتر ، پرسنل ، عوامی شکایات ، پنشن ، جوہری توانائی اور خلائی امورکے مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج کہا کہ زلزلہ کا مشاہدہ کرنے سے متعلق35 نئی آبزرویٹریوں پر کام شروع کردیا جائے گا اور دسمبر 2021 تک اس  کام کو ہر حال میں شروع کردیں گے ، کیونکہ انسٹالیشن  کا کام پہلے  سے ہی جاری و ساری ہے۔ لوک سبھا میں دیے گئے اپنے  ایک بیان میں ، وزیر موصوف نے کہا ، دسمبر 2021 تک نیشنل سیسمولوجیکل نیٹ ورک (این ایس این) کی صلاحیت  بڑھ کر 150 ہو جائے گی۔

آئندہ 5 برسوں  میں زلزلے کا مشاہدہ  کرنے کے لیے 100نئے اسٹیشنوں کو شامل کرکے ملک بھر میں زلزلے کی نشاندہی کرنے کی صلاحیت میں اضافہ کرنے کے لئے نیشنل سیسمولوجیکل نیٹ ورک (این ایس این) کو مزید مستحکم کرنے کا بھی منصوبہ بنایا گیا ہے تاکہ پورے ملک میں ایم -2.5 شدت کے  زلزلے  کے جھٹکے کی نشاندہی کی صلاحیت میں اضافہ ہوسکے۔

وزارت سائنس کے تحت زلزلے کا قومی مرکز ، حکومت ہند کی ایک نوڈل ایجنسی ہے ، جو پورے ملک میں آنے والے  زلزلے کے جھٹکے کی نگرانی اور اس کے مطالعے کے لئے بنائی گئی  ہے۔ اس مقصد کے لئے ، این سی ایس نے ایک قومی سیسمولوجیکل نیٹ ورک (این ایس این) کی تشکیل کی ہے ،ملک بھر میں  115 آبزرویٹریاں ہیں جو مختلف مقامات سے  زلزلے کی نگرانی کر رہی ہیں۔

یہ نیٹ ورک ایم-2.5 ریختر اسکیل اور اس سے زیادہ کی شدت کے زلزلے کے جھٹکے دہلی کے ارد گرد کے علاقوں ،شمال مشرقی ریاستوں میں ایم-3.0 ریختر اسکیل اور اس سے زیادہ کے شدت والے  زلزلے کے جھٹکے ، جزیرہ نما یاماورائے جزیرہ نما خطوں میں ایم- 3.5 ریختر اسکیل اور اس سے زیادہ ، انڈمان جزیرہ میں ریختر اسکیل ایم-4.0یا اس زیادہ کی شدت والے زلزلے کے جھٹکےاورسرحدی علاقوں میں ریختر اسکیل ایم -4.5اوراس سے زیادہ  کے  زلزلے کے جھٹکوں کا پتہ لگانے کی اہلیت رکھتا ہے۔ تاکہ  فرق والے علاقوں میں فضا کے پھیلاؤ کو مزید گہرا کرنے کے لیے نیز ملک  بھر میں زلزلے کی شدت کا پتہ لگانے کی حد کو 3.0 تک بہتر بنایا جاسکے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001US1N.jpg

 

****************

 

ش ح  - س ک

U. NO. 6898



(Release ID: 1738113) Visitor Counter : 171