نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

کھیل کود کے محکمے نے اسپورٹس میں انسانی وسائل کی ترقی کی اسکیم کے تحت اسپورٹس مینجمنٹ میں ایگزیکٹیو پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ(ای پی جی ڈی ایس ایم) پروگرام کیلئے نامزدگیاں مانگی ہیں

Posted On: 22 JUL 2021 8:07PM by PIB Delhi

اہم جھلکیاں:

آئی آئی ایم روہتک ای پی جی ڈی ایس ایم پروگرام کراتا ہے۔

ایسے امیدوار جو کھیل کود میں صلاحیت  مند ہیں اور ایشیائی، دولت مشترکہ یا اولمپکس میں ہندوستان کی نمائندگی کی ہے ، وہ اس کیلئے درخواست دے سکتے ہیں۔

ہر امیدوار کو پانچ لاکھ روپئے تک کی مالی مدد فراہم کی جائے گی

 

کھیل کود کا محکمہ نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت(ایم وائی اے ایس)  نے ایسے امیدواروں کی مدد کیلئے ایک نئی مہم کی شروعات کی ہے  جو کھیل کود میں مجھے ہوئے کھلاڑی ہیں اور انہوں نے ایشیائی، دولت مشترکہ یا اولمپکس میں ہندوستان کی نمائندگی کی ہے۔ اس پہل کے تحت آئی آئی ایم روہتک کے ذریعہ کرائے جارہے اسپورٹس مینجمنٹ میں ایگزیکٹیو پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ پروگرام کیلئے نامزدگیاں مانگی گئی ہیں۔ کھیل کود کا محکمہ آئی آئی ایم روہتک میں ای پی جی ڈی ایس ایم کورس کے شروع ہونے کی تاریخ سے پانچ سال تک یعنی ستمبر 2021 سے ستمبر 2026 تک اس طرح کی حمایت جاری  رکھے گا۔  ساتھ ہی ہر امیدوار کو پانچ لاکھ روپئے تک کی مالی مدد فراہم کی جائے گی۔ پروگرام میں حصہ لینے کیلئے حادثاتی لاگت کے کئی دیگرعنصر جیسے سفری خرچ، جیب خرچ وغیرہ امیداور خود برادشت کرے گا/کرے گی۔

امیدواروں کو آئی آئی ایم ،روہتک کے ذریعہ طے کردہ سلیکشن کے معیارکے مطابق اپنی نامزدگیاں محفوظ رکھنی ہوگی اور پھر آئی آئی ایم روہتک میں ای پی جی ڈی ایس ایم کورس میں نامزدگیوں پر غوروفکر کیلئے کھیل کود کے محکمے سے رابطہ کرنا ہوگا۔  کھیل کود کے محکمے کی جانب سے احتیاط سے غوروفکر کے بعد  مناسب سمجھے جانے والے امیدواروں کی نامزدگیوں کو منتخب جائے گا۔ اس سلسلے میں کھیل کود کے محکمے کا فیصلہ حتمی اور پابند ہوگا۔ کھیل کود کا محکمہ ایسے نامزد امیدوار جو حتمی طو ر پر نامزد ہوگئے ہیں اور پروگرام میں شامل ہورہے ہیں، کیلئے براہ راست آئی آئی ایم –روہتک کو پہلے سے طے شدہ فریکوینسی پر حاضری کی لاگت جاری کرے گا۔ ایسے امیداور جو آئی آئی ایم روہتک یا کسی دیگر ذرائع سے اسکالرشپ حاصل کررہے ہیں ، ایسے لوگوں کے بارے میں آئی آئی ایم-روہتک فوری طور پر کھیل کود کے محکمے کو باخبر کرے گا اور اور اس کے ذریعہ محکمہ کھیل سے کی گئی مانگ کے مقابلے اسکالرشپ کی رقم کو ایڈجسٹ کیا جائے گا۔

 

( ش ح۔ ع ح)

U. No. 6895 



(Release ID: 1738109) Visitor Counter : 133


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Kannada