عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

معذور نوجوانوں کے لیے ریزرویشن

Posted On: 22 JUL 2021 4:27PM by PIB Delhi

22 جولائی، نئی دہلی: معذور افراد کے حقوق قانون 2016، دیگر امور کے علاوہ معذور افراد کو ریزرویشن فراہم کرنے کا التزام بھی رکھتا ہے۔ ہر عہدے کے گروپ  میں بھرتی کی کل خالی آسامیوں کا 4 فیصد براہ راست بھرتی کیا جائے گا، یعنی گروپ اے، بی اور سی میں معذور افراد کے لیے حسب ذیل طریقے سے ریزرویشن دیا جائے گا:

 

زمرے

فیصد

  1. اندھا پن اور کم بینائی

1 فیصد

  1. بہرا پن اور سماعت کی معذوری

1 فیصد

  1. لوکوموٹر معذوری بشمول سرپربرل پالسی، کوڑھ، بونا پن، تیزاب سے حملے کے متاثرین اور مسکولر ڈسٹروفی

1 فیصد

  1. آٹزم، فکری معذوری، سیکھنے کی مخصوص معذوری اور ذہنی بیماری؛ اور
  2. شق (الف) سے (د) کے تحت بہرے پن سمیت متعدد معذوریاں

 

 

1 فیصد

 

یہ معلومات وزیر مملکت (آزادانہ چارج) سائنس اور ٹیکنالوجی، وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ارضیاتی علوم؛ وزیر مملکت پی ایم او، عملہ، عوامی شکایات، پنشن، جوہری توانائی اور خلا ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کی۔

U. No. 6850

(ش ح۔ ع ا۔ ع ر)

 



(Release ID: 1738009) Visitor Counter : 137


Read this release in: English , Marathi , Punjabi , Tamil