بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت

سی جی ایس کے تحت ایم ایس ایم ای انڈسٹریز کو قرضے

Posted On: 19 JUL 2021 4:29PM by PIB Delhi

تجارتی سرگرمیوں سمیت مینوفیکچرنگ جیسی سروسز میں مصروف تمام نئے اور موجودہ مائکرو اور چھوٹے کاروباری ادارے کریڈٹ گارنٹی فنڈ ٹرسٹ برائے مائیکرو اور سمال انٹرپرائزز (سی جی ٹی ایم ایس ای) کے ذریعہ کریڈٹ گارنٹی فنڈ ٹرسٹ کے ذریعہ نافذ کریڈٹ گارنٹی اسکیم (سی جی ایس) کے تحت کور کیے جانے کے اہل ہیں۔ 30 جون، 2021 تک سی جی ٹی ایم ایس ای نے مجموعی طور پر 2,72,007 کروڑ روپے کے لیے 53,86,739 گارنٹیوں کو منظوری دی ہے۔ مالی سال 2021-22 کی پہلی سہ ماہی کے دوران سی جی ٹی ایم ایس ای نے اطلاع دی ہے کہ بینکوں اور این بی ایف سی کے سلسلے میں گارنٹی کی منظوری بالترتیب 6,693 کروڑ اور 6,603 کروڑ روپے ہے جبکہ مالی سال 2020-21 کے دوران یہ بالترتیب 6,041 کروڑ روپے اور 2,934 کروڑ روپے تھا۔

مالی سال 2020-21 کے دوران، سی جی ٹی ایم ایس ای نے ریاست تلنگانہ کے لیے 1,408 کروڑ روپے کی مالیت والی 22،021 گارنٹی کی درخواستوں کو منظوری دی۔

حکومت ہند نے ایم ایس ایم ای سیکٹر سمیت ہندوستانی معیشت کی مدد کے لیے ایک امدادی پیکج کا اعلان کیا ہے۔ اس پیکج کے ذریعے کوڈ سے متاثرہ شعبوں کے لیے 1.1 لاکھ کروڑ روپے کی قرض گارنٹی اسکیم، ایمرجنسی کریڈٹ لائن گارنٹی اسکیم کے لیے اضافی 1.5 لاکھ کروڑ روپے، مائیکرو فنانس اداروں کے ذریعے کم و بیش 25 لاکھ چھوٹے قرض دہندگان کو قرضوں کی سہولت فراہم کرنے کے اقدامات شامل ہیں۔

بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی درجے کی صنعتوں کے وزیر جناب نارائن رانے نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ معلومات فراہم کی۔

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع-ک ا   

U: 6821



(Release ID: 1737995) Visitor Counter : 193


Read this release in: English , Punjabi , Telugu