سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
حکومت نے ‘‘ آلودگی زیر کنٹرول سرٹیفکیٹ ’’ ( پی یو سی سی ) فارم کو معیاری بنایا
یکساں فارمیٹ پورے ملک میں جاری کیا جائے گا
Posted On:
22 JUL 2021 12:44PM by PIB Delhi
نئی دلّی ، 22 جولائی/وزارت نے مرکزی موٹر گاڑی ضابطے ، 1989 کے تحت پورے ملک میں یکساں فارمیٹ کے پی یو سی سی فارم جاری کرنے کے لئے جی ایس آر 410 ( ای ) ، بتاریخ 14 جون ، 2021 ء کو جاری کیا ہے ۔
وزارت نے 6 جون ، 2018 ء کے جی ایس آر 527 ( ای ) کو پی یو سی کو واہن ڈاٹا بیس سے جوڑنے سے متعلق نوٹفکیشن جاری کیا ہے ۔
سی ایم – ای آر 1989 کے ضابطہ ( 7 )115 کے مطابق کسی بھی گاڑی کو اپنے رجسٹریشن کی تاریخ سے ایک سال کے بعد ‘‘ آلودگی زیر کنٹرول ’’ سرٹیفکیٹ حاصل کرنا ضروری ہے ۔ یہ سرٹیفکیٹ ریاستی حکومت کے ذریعے نامزد با اختیار ایجنسی کے ذریعہ جاری کیا جائے گا ۔
یہ سرٹیفکیٹ 6 ماہ تک کے لئے کار آمد ہو گا اور یہ ہمیشہ گاڑی کے ساتھ ہونا چاہیئے اور عہدیدار کے طلب کرنے پر دکھایا جانا چاہیئے ۔ البتہ بی ایس - IV یا بی ایس – VI ضابطوں کے تحت تیار کی گئی موٹر گاڑیوں کے لئے اس سرٹیفکیٹ کے جائز رہنے کی مدت 12 ماہ ہو گی ۔
اس کے علاوہ ، وزارت نے پی یو سی مراکز کی درست کار کردگی کے لئے ریاستی حکومتوں کو ایڈوائزری بھی جاری کی ہے ۔
- پورے ملک کے ٹرانسپورٹ کے محکمے اپنی ریاست میں ہر فیول اسٹیشن پر پی یو سی سینٹر نامزد کریں گے ۔
- پی یو سی مشینوں کی جانچ وقفے وقفے سے کسی تیسرے فریق کے ذریعہ کی جانی چاہیئے ۔ اس کے علاوہ ، ٹرانسپورٹ کے محکموں کو موٹر گاڑی مالکان کے ذریعہ پی یو سی پر عمل درآمد کی بھی جانچ کرنی چاہیئے ۔
- پی یو سی ٹسٹ کرنے سے پہلے اس کی فیس ادا کی جانی چاہیئے ۔
- آلودگی پھیلانے والی موٹر گاڑیوں پر روک لگانے کے لئے چلتے پھرتے ٹسٹ سینٹر متعارف کرائے جائیں ۔
- اگر کوئی پی یو سی سینٹر ضابطوں پر عمل نہیں کرتا تو اس کے خلاف سخت جرمانہ عائد کیا جانا چاہیئے اور اس کا پی یو سی سینٹر منسوخ کر دینا چاہیئے ۔
موٹر گاڑی قانون ، 1988 اور مرکزی موٹر گاڑی ضابطے 1989 پر عمل درآمد ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں کے دائرۂ اختیار میں آتا ہے ۔
مذکورہ معلومات سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کا تحریری جواب دیتے ہوئے فراہم کی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔
( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا ۔ 22.07.2021 )
U.No. 6861
(Release ID: 1737978)
Visitor Counter : 162