ٹیکسٹائلز کی وزارت

جی ای ایم پورٹل پر 1.5 لاکھ  بنکروں کو شامل کیا گیا


21-2020 ء کے دوران ہینڈ لوم ایکسپورٹ پرموشن کونسل  کے ذریعے  ورچوئل طریقے سے ہینڈ لوم کی  12 نمائشیں لگائی گئیں  

Posted On: 22 JUL 2021 3:16PM by PIB Delhi

نئی  دلّی ، 22 جولائی/ کووڈ – 19 وباء کی وجہ سے  ہینڈ لوم کے بنکروں کو  در پیش  چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے حکومت نے ، اُن کی بہبود کے لئے مندرجہ ذیل اقدامات  کئے ہیں :

  1. کووڈ – 19 وباء کی وجہ سے   روایتی طور پر  مارکیٹ   جیسے نمائش  اور میلوں   کا انعقاد ممکن نہیں ہے  ۔  اس لئے  ہینڈ لوم ایکسپورٹ پرموشن کونسل  ( ایچ ای پی سی ) نے  گھریلو اور بین الاقوامی بازاروں میں ہینڈ لوم کی مصنوعات  کی خرید و فروخت میں سہولت کے لئے  ورچوئل  طور پر  بین الاقوامی  نمائشوں کا اہتمام کیا ہے ۔   سال 21-2020 ء کے دوران ایچ ای پی سی کے ذریعے ورچوئل طریقے  سے  ہینڈلوم کی 12 نمائشوں کا انعقاد کیا گیا ۔  یہ نمائشیں  گھریلو اور بین الاقوامی  کاروباری  اکائیوں  کو راغب کرتی ہیں ۔
  2. اگست – اکتوبر ، 2020 ء کے دوران   ہینڈ لوم کی مختلف اسکیموں کے تحت  بنکروں کو  حاصل ہونے والے فوائد   سے مطلع کرنے کے لئے مختلف ریاستوں میں  534 چوپالوں کا انعقاد کیا گیا ۔
  3. ہینڈ لوم اور دست کاری کے سیکٹروں  کے تعاون  کے لئے اور  ہینڈ لوم کے بنکروں ، دست کاروں کو وسیع  مارکیٹ فراہم کرنے کے خاطر حکومت کا ای – مارکیٹ  پلیس ( جی ای ایم ) پر بنکروں / دست کاروں کو شامل کرنے کے اقدامات کئے گئے ہیں ۔  اب تک جی ای ایم پورٹل پر  1.5 لاکھ بنکروں کو شامل کیا گیا ہے  ۔
  4. پیداواری  ، مارکیٹنگ کی صلاحیتوں  اور بہتر آمدنی کو یقینی بنانے کے لئے  مختلف ریاستوں میں  ہینڈ لوم تیار کرنے والی  124 کمپنیاں بنائی گئی ہیں ۔
  5. دلّی ، ممبئی ، وارانسی ، احمد آباد ، جے پور ، بھوبنیشور اور گواہاٹی میں این آئی ایف ٹی کے ذریعے  بنکروں کے سروس سینٹر   میں   ڈیزائن  ریسورس سینٹر ( ڈی آر سی ) قائم کئے گئے ہیں ، جس کا مقصد ہینڈ لوم کے سیکٹر میں ڈیزائن سے متعلق  بہترین  صلاحیت پیدا کرنا ، بنکروں کو سہولت فراہم کرنا اور  ڈیزائن  کی رپوزیٹری کے لئے سیمپل  وغیرہ فراہم کرنا ہے ۔

یہ معلومات ٹیکسٹائل کی وزیر مملکت  محترمہ  درشنا  جاردوش نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال  کے تحریری جواب میں فراہم کیں ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا  ۔   22.07.2021 )

U.No. 6862



(Release ID: 1737976) Visitor Counter : 111


Read this release in: English , Punjabi , Bengali , Telugu