ٹیکسٹائلز کی وزارت

56934 بنکروں  کو ہنر مندی میں اضافے کے لئے  تربیت فراہم کی گئی


ٹیکسٹائل کی وزارت  28 بنکروں کے سروس سینٹر کے ذریعے ہینڈ لوم ورکروں کے لئے تربیتی پروگرام چلا رہی ہے

Posted On: 22 JUL 2021 3:15PM by PIB Delhi

نئی  دلّی ، 22 جولائی/ ٹیکسٹائل کی وزارت بنکروں کے 28 سروس سینٹروں ( ڈبلیو  ایس سی ) کے ذریعے  ہینڈ لوم کے ورکروں کے تربیتی پروگرام چلا رہی ہے ۔    یہ ڈبلیو ایس سی وزارت کے انتظامی کنٹرول کے تحت  ملک کے مختلف حصوں میں کام کر رہے ہیں ۔ 16-2015 ء سے 21-2020ء تک  56934 بنکروں کو  ، اُن کی صلاحیت میں  اضافہ  کرنے کی خاطر تربیت فراہم کی گئی ، جن میں   5498 بنکروں کا تعلق اتر پردیش ہے۔ 

          ٹیکسٹائل کی وزارت کے ذریعے ہینڈ لوم کے فروغ اور ہینڈ لوم کے بنکروں کی بہبود کے لئے پورے ملک میں مندرجہ ذیل اسکیمیں چلا رہی ہیں :

  1. نیشنل ہینڈ لوم ڈیولپمنٹ پروگرام  ( این ایچ ڈی پی ) ۔
  2. جامع ہینڈ لوم کلسٹر  ترقیاتی اسکیم ( سی ایچ سی ڈی ایس ) ۔
  3. ہینڈ لوم کے بنکروں  کی جامع  بہبود اسکیم ( ایچ ڈبلیو سی ڈبلیو ایس ) ۔
  4. سوت  کی سپلائی اسکیم ( وائی ایس ایس ) ۔

مذکورہ بالا اسکیموں کے تحت  خام مال  ،  ہڈیوں اور متعلقہ سامان کی خریداری  ، ڈیزائن  میں اختراعات  اور بنیادی ڈھانچے کے فروغ  ، ہنرمندی میں اضافے ، لائٹنگ یونٹ  ، ہینڈ لوم کی فروخت   وغیرہ کے لئے  رعایتی شرحوں پر قرضوں پر فراہمی کے ساتھ مالی امداد فراہم کی جاتی ہے ۔

ہنر مندی میں اضافہ  ایک مسلسل عمل ہے ۔ اس سلسلے میں بنائی ، رنگائی ، ڈیزائن وغیرہ  جیسے تکنیکی شعبوں کے لئے ہینڈ لوم کےورکروں کو قومی ہینڈ لوم ترقیاتی پروگرام ( این ایچ ڈی پی ) ، جامع ہینڈ لوم کلسٹر ترقیاتی اسکیم ( سی ایچ سی ڈی ایس ) اور اب سمرتھ  - صلاحیت سازی میں  تربیت کی جا رہی ہے ۔

یہ معلومات ٹیکسٹائل کی وزیر مملکت  محترمہ  درشنا  جاردوش نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال  کے تحریری جواب میں فراہم کیں ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا  ۔   22.07.2021 )

U.No. 6863



(Release ID: 1737973) Visitor Counter : 140