نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

ایس اے آئی نے پورے ملک میں کھیلوں کے فروغ کی اسکیموں کو نافذ کرنے کے لئے بہترین کارکردگی  کے 23 مرکز  اور ایس اے آئی کے 67 تربیتی  مرکز قائم کئے ہیں : جناب انوراگ ٹھاکر

Posted On: 22 JUL 2021 4:15PM by PIB Delhi

نئی  دلّی ، 22 جولائی/

اہم خصوصیات :

ایس اے آئی  کی کھیلوں کو فروغ دینے کے این سی او ای ، ایس ٹی سی ، توسیعی سینٹر وغیرہ سمیت  189 مرکز کام کر رہے ہیں ۔

ان  مرکزوں  میں کل  9025 کھلاڑیوں کو ( 5579 لڑکے اور 3446 لڑکیاں  ) تربیت  دی جا رہی ہے  ۔

کھیلو انڈیا  اسکیم کے تحت  پورے بھارت سے 2967 کھیلو انڈیا  کھلاڑیوں ( 1494 مرد ، 1473 لڑکیاں ) کا انتخاب کیا گیا ہے ۔

ٹاپس بھارت  کے اعلیٰ کھلاڑیوں کو ، ان کے اولمپک  اور پیرا اولمپک  کھیلوں کے لئے تیاری  میں مدد فراہم کرتا ہے ۔

سر دست ، 147 انفرادی کھلاڑیوں اور 2 ہاکی ٹیمیں ( مرد و خواتین کی ) ٹاپس  کے تحت کور گروپ کے طور پر منتخب کی گئی ہیں ۔

          چونکہ کھیل کود ریاست کا موضوع ہے ، کھیلوں کے فروغ کی بنیادی ذمہ داری ، جس میں نو جوان کھلاڑیوں  کی نشاندہی اور انہیں  قومی اور بین الاقوامی کھیلوں  کے لئے تیار کرنا ، ریاستی سرکاروں  کی ذمہ داری  ہے ۔ البتہ حکومتِ ہند کھیلوں کو فروغ  دینے کی اپنی مختلف اسکیموں  کے ذریعہ ریاستی سرکاروں اور قومی اسپورٹس فیڈریشنوں کی کوششوں میں تعاون کرتی ہے ۔

          نو جوانوں  کے امور اور کھیل  کود کی وزارت  کے تحت خود مختار  ادارہ ، اسپورٹس  اتھارٹی آف  انڈیا ( ایس اے آئی ) با صلاحیت  کھلاڑیوں  کی نشاندہی  کرنے اور انہیں قومی اور بین الاقوامی  مقابلوں کے لئے تیار کرنے کے لئے مندرجہ ذیل   اسکیموں  کو نافذ کر رہا ہے ۔

  • بہترین  کار کردگی  کے قومی مراکز ( این سی او ای ) ۔
  • ایس اے آئی تربیتی  مراکز ( ایس ٹی سی ) ۔
  • ایس ٹی سی کے توسیعی  مراکز ۔
  • کھیلوں کی صلاحیت  کا قومی مقابلہ ( این ایس ٹی سی ) ۔

( اس کی ذیلی اسکیموں میں ریگولر اسکول ، مقامی کھیل اور مارشیل آرٹ ( آئی جی ایم اے ) اور اکھاڑے شامل ہیں ) ۔

اسی مطابقت سے ایس اے آئی نے 23 این سی او ای اور 67 ایس ٹی سی قائم کئے ہیں ، جن کامقصد مذکورہ اسکیموں کو نافذ کرنا ہے ۔ این سی او ای ، ایس ٹی سی  ، توسیعی  مراکز سمیت  کل 189 سینٹر کام کر رہے ہیں ۔ ان سینٹروں میں کل 9025 کھلاڑیوں کو ( 5579 لڑکے ، 3446 لڑکیاں ) تربیت دی جارہی ہے ۔

ٹارگٹ  اولمپک  پوڈیم اسکیم ( ٹاپس ) کے تحت حکومت  ہند  ، ملک کے اعلیٰ ترین کھلاڑیوں کو اولمپک  اور پیرا اولمپک کھیلوں میں شرکت کے لئے تیاری  کراتی ہے ۔ منتخب کھلاڑیوں کو این ایس ڈی ایف  فنڈ فراہم کیا جاتا ہے ۔ کور گروپ کے  کھلاڑیوں کو 50000 روپئے ماہانہ  کا  آؤٹ آف پاکٹ ( او پی اے ) الاؤنس دیا جاتا ہے ۔ سردست ، ملک میں 147 انفرادی کھلاڑی  اور 2 ہاکی ٹیمیں ( مرد و خواتین کی ) کور گروپ میں شامل ہیں  ۔ ان کے علاوہ ، ڈیولپمنٹ  گروپ کے تحت  اولمپک  کی تیاری کے لئے 258 بہترین  با صلاحیت  کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ہے ۔ اس گروپ کے کھلاڑیوں کو 25000 روپئے او پی اے دیا جاتا ہے ۔

سردست ، کھیلو انڈیا اسکیم کے تحت  پورے بھارت سے 2967 ( 1494 مرد ، 1473 خواتین ) کھیلو انڈیا  کھلاڑیوں کا انتخاب  کیا گیا ہے ۔ جنوری ، 2021 ء سے اب تک ٹاپس  ، کھیلو انڈیا اور ایس اے آئی  اسکیموں کے تحت مندرجہ ذیل کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ہے ۔

 

ٹاپس کھلاڑی

کھیلو انڈیا  کھلاڑی

ایس اے آئی اسکیم کھلاڑی

54

22

153

 

          یہ معلومات آج نو جوانوں کے امور اور کھیلوں کے وزیر جناب  انوراگ ٹھاکر نے لوک سبھا میں ایک سوال کا تحریری جواب دیتے ہوئے فراہم کیں ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا  ۔   22.07.2021 )

U.No. 6859



(Release ID: 1737972) Visitor Counter : 146