زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

مرکزی وزیر زراعت جناب نریندر سنگھ تومر کے ذریعہ قومی کاشتکار بہبود پروگرام عمل آوری کمیٹی کے دفتر کا افتتاح عمل میں آیا


جناب تومر کا کہنا ہے کہ کاشتکاروں کو آتم نربھر بنانے کے لئے مرکزی حکومت نئی تکنالوجی کے ساتھ کام کر رہی ہے

Posted On: 22 JUL 2021 4:49PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 22 جولائی 2021: زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے قومی کاشتکار بہبود پروگرام عمل آوری کمیٹی کے دفتر کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے، جناب تومر نے کہا کہ قومی کاشتکار بہبود پروگرام عمل آوری کمیٹی پی ایم کسان یوجنا، کسان مان دھن یوجنا، زرعی بنیادی ڈھانچہ فنڈ اور زراعت و کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کے محکمہ کی دیگر اسکیموں کے نفاذ کے لئے پروجیکٹ کی نگراں یونٹ کے طور پر کام کرے گی۔

جناب تومر نے کہا کہ مرکزی حکومت نے کاشتکاروں کو آتم نربھر بنانے  اور زرعی لاگت کے لئے راست آمدنی امداد فراہم کرانے کے لئے پردھان منتری کسان سمان ندھی (پی ایم۔کسان) اسکیم نافذ کی ہے۔ اس اسکیم کے تحت، 1.37 لاکھ کروڑ روپئے کے بقدر رقم اب تک 11 کروڑ کاشتکار کنبوں کے کھاتوں میں منتقل کی جا چکی ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ کاشتکاروں کو آتم نربھر بنانے کے لئے مرکزی حکومت ماہرین اور ملک کی آئی ٹی کمپنیوں کے ساتھ مل کر نئی تکنالوجی استعمال کر رہی ہے۔ یو آئی ڈی اے آئی کے ساتھ آدھار کو مربوط کرنے، موبائل ایپ کے آغاز اور اسے سی ایس سی ، کے سی سی سے مربوط کرنے، ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعہ آراضی کے ریکارڈ سے متعلق اعدادو شمار کا انضمام  جیسے اقدامات کے ذریعہ مختلف تکنیکی حل نکالے جا رہے ہیں۔

زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کے وزرائے مملکت جناب کیلاش چودھری، محترمہ شوبھا کرندلاجے ، پی ایم کسان اسکیم کے سی ای او جناب وویک اگروال کے علاوہ سینئر افسران اور مختلف ایجنسیوں کے نمائندگان اس موقع پر موجود تھے۔

*****

ش ح ۔اب ن

U:6872


(Release ID: 1737967) Visitor Counter : 230


Read this release in: English , Hindi , Punjabi