حکومت ہند کے سائنٹفک امور کے مشیر خاص کا دفتر

پی ایس اے آفس،حکومت ہند کی کوششوں سے آئی آئی ٹی مدراس میں این بی سی سی (انڈیا) کے تعاون سے سینٹر آف ایکسلینس آف واٹر سینی ٹیشن اینڈ ہائجین (واش)


نئے لیب کے مقام پر 12 اضافی لیب کے قیام کا امکان

شراکت داری  کی سہولت پرنسپل سائنسی مشیر کے دفتر کے اسٹریٹجک الائنس ڈویژن کے اشتراک سےدستیاب ہوگا

پرنسپل سائنسی مشیرنے  اس قدم کا خیرمقدم کیا ہے

Posted On: 22 JUL 2021 6:32PM by PIB Delhi

نئی دہلی۔ 22  جولائی     این بی سی سی (انڈیا) لمیٹڈ نے ہندوستانی انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی مدراس (آئی آئی ٹی،مدراس) کے تھایور کیمپس (جسے ڈسکوری کیمپس کہا جاتا ہے) میں ایک لیب کی  جگہ تیار کرنے کے لئے سی ایس آر مالی اعانت فراہم کی ہے۔ این بی سی سی (انڈیا) لمیٹڈ ، نو رتن زمرے میں حکومت ہند کی مرکزی پبلک سیکٹر انٹرپرائز (سی پی ایس ای) ہے۔ مجوزہ عمارت  کی تعمیر 1018 مربع میٹر کے رقبے پر محیط ہوگا اور اس میں مختلف سہولیات  دستیاب ہوں گی۔ اس سے ادارے کے بنیادی ڈھانچے کی ضرورتوں کو پورا کرنے اور تحقیق کرنے والوں کو ملک اور دنیا کو بڑے پیمانے پر فائدہ پہنچانے کے لیے جدید ترین تحقیقات میں مدد ملے گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001MDFU.jpg

19 جولائی 2021 کو این بی سی سی بھون میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرنے کے دوران این بی سی سی (انڈیا) لمیٹڈ ، آئی آئی ٹی، مدرس (ورچوئل طریقے سے) ، اور پرنسپل سائنسی مشیر کے دفتر کے سینئر عہدیدار ان موجود تھے۔

آئی آئی ٹی ، مدراس کو اپنے مختلف محکموں اور جدید تحقیقی پروگراموں کے لئے جانا جاتا ہے۔ گذشتہ کئی سالوں کے دوران ، ادارے نے نئے تحقیقی مراکز ، تعلیمی بلاک اور لیب تعمیر کیے ہیں۔ این بی سی سی (انڈیا) لمیٹڈ کی مالی اعانت سے چلنے والی نئی لیب کی جگہ10x5 مربع میٹر کی 12 اضافی لیب کے قیام کوممکن بنائے گی۔آئی آئی ٹی، مدراس نے اس نئی پہل کے لئے زمین فراہم کی ہے اور ان کے لیے پانی ، بجلی ، اور صفائی ستھرائی جیسی مختلف سہولیات کی دستیابی کو بھی یقینی بنائے گی۔ تعمیر مکمل ہونے کے بعد وہ اسے اپنے کنٹرول میں لے لے گا اور اس کی مرمت اور دیکھ بھال کے لئے مطلوبہ فنڈز بھی فراہم کرے گا۔

اس شراکت داری کو حکومت ہند کے پرنسپل سائنسی مشیر کے دفتر کے  اسٹریٹجک الائنس ڈویژن کے ذریعہ سہولت فراہم کی گئی تھی۔ این بی سی سی اور آئی آئی ٹی مدراس کے مابین مفاہمت نامہ پر دستخط کرنے سے پہلے پرنسپل سائنسی مشیر پروفیسر کے وجے رگھاون نے کہا ، "آئی آئی ٹی مدراس قومی اور عالمی مفادات سے منسلک متعدد تحقیقی پروگراموں کی سربراہی کرتی ہے۔ ادارے کے مختلف محکموں اور جدید تحقیقی مراکز نے متعدد طلباء اور اسکالروں کو تربیت دی ہے۔ تاہم ، ان پروگراموں میں انفراسٹرکچر – امتیازی مراکز ، تعلیمی بلاک ، لیب کی سہولیات وغیرہ کی ضرورت ہے۔ اس سلسلے میں این بی سی سی (انڈیا) کی آئی آئی ٹی مدراس کے تھایور کیمپس میں لیب  کی جگہ کے لئے تعاون استقبال کے قابل ہے۔

این بی سی سی انڈیا کے سی ایم ڈی جناب پی کے گپتا نے کہا کہ این بی سی سی (انڈیا) تنظیم کے سی ایس آر پہل  کے ذریعہ آئی آئی ٹی مدراس میں تحقیق و ترقی میں کردار ادا کرنے پر خوش ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی شراکت کو ہندوستان میں  تحقیق و ترقی پر کم اخراجات  کے حل کے لیے طویل سفر طے کرے گا۔

آئی آئی ٹی مدراس سابق طلباء اور کارپوریٹ امور کے ڈین پروفیسر مہیش وی پنچگنولا نے این بی سی سی  کی جانب سے ملنے والی حمایت کے لئے اظہار تشکر کیا اور اس شراکت کے امکانات کے بارے میں بات کی جو سی ایس آر سے شروع ہوتی ہے اور ڈیزائن کے لئے تعاون  کو فروغ دے سکتے ہیں۔ آئی آئی ٹی مدراس میں ڈین (منصوبہ بندی) پروفیسر لیگی فلپ  نے تھایور کیمپس میں ہونے والے کام کے بارے میں تفصیل سے بتایا ، جس کا افتتاح وزیر اعظم نے مارچ 2021 میں کیا تھا۔

اس مفاہمت نامہ پر این بی سی سی (انڈیا) کےجی ایم ایچ آر  جناب دیباشش ست پتی اور آئی آئی ٹی مدراس کے پروفیسر مہیش نے دستخط کیے۔  

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

U-6881



(Release ID: 1737964) Visitor Counter : 190


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil