ایٹمی توانائی کا محکمہ

حکومت نے رواں سال کے لئے طے کیا گیا اپنا ایٹمی توانائی پیداواری ہدف حاصل کیا

Posted On: 22 JUL 2021 4:21PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 22 جولائی 2021: حکومت نے رواں سال کے لئے طے کیا گیا اپنا ایٹمی توانائی پیداواری ہدف حاصل کر لیا ہے۔ یہ اطلاع مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) سائنس اور تکنالوجی؛ وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ارضیاتی سائنس؛ وزیر مملکت وزیر اعظم کا دفتر، عملہ، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلاء، ڈاکٹر جتیندر سنگھ کے ذریعہ آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب کے تحت فراہم کی گئی۔

رواں سال 2021۔22 کے لئے طے کیا گیا ہدف 41821 ملین یونٹس کے بقدر ہے۔ اپریل سے جون 2021 کی مدت کے لئے طے کیا گیا ہدف 10164 ملین یونٹس کے بقدر تھا جس کے مقابلے میں حقیقی پیداوار 11256 ملین یونٹس کے بقدر تھی۔

ایٹمی توانائی کے محکمہ (ڈی اے ای) کے ساتھ نیوکلیائی پاور کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ (این پی سی آئی ایل) کی سالانہ مفاہمتی عرضداشت کے ایک جزو کے طور پر ، نیوکلیائی پاور جنریشن کے لئے اہداف سالانہ بنیاد پر طے کیے گئے ہیں۔ مستقبل کے اہداف مالی برس کے آغاز سے قبل سالانہ بنیاد پر طے کیے جائیں گے۔

*****

ش ح ۔اب ن

U:6871



(Release ID: 1737959) Visitor Counter : 99


Read this release in: English , Bengali , Punjabi , Tamil