وزارتِ تعلیم
آئی ٹی پر مبنی تعلیم کے فروغ کے لئے حکومت کے اقدامات
Posted On:
22 JUL 2021 2:48PM by PIB Delhi
نئی دہلی 22 جولائی 2021: 17 مئی 2020 کو آتم نربھربھارت ابھیان کے حصے کے طور پر پی ایم ای ودیا کے نام سے ایک جامع پہل کا آغاز کیا گیا، جس کے تحت تعلیم تک رسائی کے لئے ڈیجیٹل / آن لائن/ آن ائر سے متعلق تمام کوششوں کو یکجا کیا گیا ہے۔ اس کے مشمولات ہیں:۔
- DIKSHA(ایک ملک ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم) ریاستوں اور مرکزی انتظام والے علاقوں میں اسکولی تعلیم کے لئے، معیاری ای مشن فراہم کرنے کے لئے ملک کا ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچہ ہے اور اس میں تمام درجات کے لئے کیو آر کوڈڈ نصابی کتابیں موجود ہیں۔
- پہلے درجے سے بارہویں درجے تک( ایک کلاس ایک چینل) نامزد سوئم پر بھاٹی وی چینل ۔
- ریڈیو، کمیونٹی ریڈیو اور CBSE پوڈ کاسٹ شکشا وانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال
- سماعت اور بینائی کی معذوری سے دو چار لوگوں کے لئے خصوصی ای مشن ڈیجیٹل رسائی والے اطلاعاتی نظام (DAISY) پر مہیا اور سائن لینگویج میں متن NIOS ویب سائٹ / یوٹیوب پر مہیا۔
آن لائن تعلیم کو فروغ دینے کے لئے UGC نے ضروری ضابطوں کا اعلان کیا ہے جن کے ذریعہ یونیورسٹیوں کو کل وقتی آن لائن پروگرام شروع کرنے میں سہولت ہوتی ہے۔
تعلیم کی وزارت نے SWAYAM،سوئم پربھا، نیشنل ڈیجیٹل لائبریری، ورچوئل لیب ای ینتر، NEAT کے ذریعہ طلبہ کی معیاری تعلیم کو یقینی بنانے کی کوشش کی ہے۔
دیہی علاقوں میں انٹر نیٹ کنکٹوٹی کو بہتر بنانے کے لئے MEITY کی سی ایس سی۔ ای گواننس سروس انڈیا لمیٹڈ(CSC-SPV) کو اسکولوں سمیت سرکاری اداروں میں فائبر ٹو دی ہوم کنکٹوٹی فراہم کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
ثانوی تعلیم کے مرکزی بورڈ (CBSE)نے ایک سائبر سیکیورٹی ہینڈ بک شروع کی ہے تاکہ طلبہ میں محفوظ اور صحت مند ڈیجیٹل عادات کو پروان چڑھایا جاسکے ۔ سائبر سیکیورٹی ہینڈ بک اس لنک پر دستیاب ہے۔
http://cbseacademic.nic.in/web_material/Manuals/Cyber_Safety_Manual.pdf.
NISHTHA کے نام سے مربوط ٹیچرز ٹریننگ پروگرام شروع کیا گیا ہے۔ NISHTHA اس لنک پر دستیاب ہے۔https://itpd.ncert.gov.in//
تعلیم کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ معلومات دیں۔
****
ش ح-رف-س ا
U.No. 6843
(Release ID: 1737808)
Visitor Counter : 196