سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

قومی شاہراہ پر فیس پلازہ کی تمام لین کو ڈیجیٹل ادئگی کے ذریعہ فیس جمع کرنے کے لئے ‘‘ فیس پلازہ کی فاس ٹیگ لین ’’ قرار دیا گیا

Posted On: 22 JUL 2021 12:46PM by PIB Delhi

نئی دہلی ، 22، جولائی ، 2021 :

حکومت نے 15 /16 فروری 2021 کی نصف شب   ڈیجیٹل ادائگی یعنی فاس ٹیگ کے ذریعہ  صارف کی فیس جمع کرنے کے لئے  قومی شاہراہ پر فیس پلازوں کی تمام لینس  کو  ‘‘ فیس پلازہ کی فاس ٹیگ لین ’’ قرار دیا ہے۔ فی الحال قومی شاہراہوں پر تمام فیس پلازہ فاس ٹیگ نظام کے ساتھ مکمل طور پر لیس ہیں ۔   14 فروری 2021 کو تمام لینوں کو فاس ٹیگ لینس قرار دئے جانے کے بعد    مجموعی طور پر فاس ٹیگ کا استعمال 80 فیصد سے تقریباً 96 فیصد ہو گیا ہے ۔ 14 جولائی 2021 تک 3.54 کروڑ سے زیادہ فاس ٹیگ جاری کیے گئے ۔

صارف کی فیس جمع کرنے کے لئے  اس کے پروسیز اور ٹیکنالوجی میں  بہتری ایک جاری عمل ہے ۔ نئی ٹیکنالوجی  اور اس کے پروسیز کو اپنانے کے لئے  کوششیں کی جا رہی ہیں ۔

ڈرائیور اور معاون  ڈرائیور  کے لئے  ایئر  بیگ  کے لازمی التزامات  سینٹرل  موٹر وہیکل رولس ، 1989 کے تحت  کئے گئے ہیں ۔

سڑک ٹرانسپورٹ و شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڑکری نے لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ معلومات فراہم کیں ۔

 

ش ح۔ ع ح۔ ر ب

U. NO. 6835



(Release ID: 1737691) Visitor Counter : 162