صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

کووڈ -19سے بچاؤ کے لیے جاری ٹیکہ کاری مہم کی تازہ ترین صورتحال


ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کو 43.25 کروڑسے زیادہ ٹیکے فراہم کئے جاچکے ہی

ریاستوں ، مرکز کے زیرانتظام علاقوں اورنجی اسپتالوں کے پاس اب بھی غیراستعمال شدہ 2.88 کروڑسے زیادہ ٹیکے باقی بچے ہوئے ہیں، جنہیں متعلقہافراد کو لگایا جانا ہے

Posted On: 21 JUL 2021 10:14AM by PIB Delhi

نئی دہلی، 21 ؍جولائی2021: مرکزی حکومت ، ملک بھر میں کووڈ -19 سے بچاؤ کے لئے ٹیکہ کاری کے عمل کو تیز کرنے اوراس کے دائرے میں توسیع کرنے کے تئیں عہد بند ہے۔کووڈ -19سے بچاؤ کے لئے عام ٹیکہ کاری کا نیا مرحلہ 21 جون 2021کو شروع ہوا تھا۔ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو زیادہ تعداد میں ٹیکے دستیاب کراکر اور انہیں ٹیکوں کی دستیابی کے بارے میں قبل از وقت مطلع کرکے، ٹیکہ کاری مہم کو تقویت بہم پہنچائی گئی ہےتاکہ ریاستیں اور مرکز کے زیرانتظام علاقے ان کی زیادہ بہترطورپر منصوبہ بندی کرسکیں اور ٹیکوں کی سپلائی چین کو سادہ اور آسان بناسکیں ۔

ٹیکہ کاری سے متعلق قومی مہم کے حصے کے طور پر ، حکومت ہند ، ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کو کووڈ -19 سے بچاؤ کے ٹیکے بالکل مفت فراہم کرکے ان کی مدد کررہی ہے۔ کووڈ۔19 سے بچاؤ کے لئے ٹیکہ کاری کی مہم کو عام کرنے کے نئے مرحلے میں ، حکومت ہند ، ملک میں ٹیکوں کے مینوفیکچررس کے ذریعہ تیار شدہ کُل ٹیکوں میں سے 75فیصد ٹیکے خرید کر انہیں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کوبالکل مفت سپلائی کرے گی۔

 

ٹیکے کی خوراکیں

 

21جولائی 2021تک  کی صورتحال

 

سپلائی کئے جاچکے

 

43,25,17,330

سپلائی کے مرحلے میں

53,38,210

کھپت

40,36,44,231

 

بقیہ دستیاب ٹیکے

 

 

2,88,73,099

 

ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو تمام ذرائع سے اب تک 43.25 کروڑسے زیادہ (43,25,17,330) ٹیکے فراہم کئے جاچکے ہیں اور مزید 53,38,210 ٹیکے فراہم کرائے جانے کے مراحل میں ہیں۔

ان ٹیکوں میں سے ضائع ہوجانے والے ٹیکوں سمیت کُل 40,36,44,231 ٹیکوں کا استعمال کیا گیا ہے۔(آج صبح آٹھ بجے تک دستیاب ڈیٹا کے مطابق )۔

ریاستوں ،مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور نجی اسپتالوں کے پاس اب بھی 2.88 کروڑسے زیادہ (2,88,73,099)غیر استعمال شدہ ٹیکے بچے ہوئے ہیں ، جنہیں کہ ابھی  بھی متعلقہ افراد کو لگایا جانا ہے۔

 

****************

 

ش ح  - س ک

U. NO. 6829


(Release ID: 1737633) Visitor Counter : 224