ریلوے کی وزارت

مغربی ریلوے نے نئے تجدید شدہ تیجس ڈبوں کے ساتھ راجدھانی ایکسپریس چلانا شرو ع کی


پہلی خصوصی تیجس طرز کی اسمارٹ سلیپر کوچ بھارت ریلوے میں متعارف کرائی گئی

Posted On: 19 JUL 2021 5:39PM by PIB Delhi

نئی  دلّی ،  19 جولائی/

ممبئی  ، 19 جولائی ، 2021 ء

WhatsAppImage2021-07-19at5.29.44PMLIEB.jpeg

ممبئی راجدھانی ایکسپریس ٹرین میں متعارف کرائی گئی   نو تجدید شدہ   تیجس طرز کی سلیپر  کوچ

         

          مغربی ریلوے نے  تیجس طرز کی نو تجدید شدہ   سلیپر کوچ  متعارف کرائی ہیں اور اس طرح  ٹرین کے سفر میں آرام  کا اضافہ کرتے ہوئے ایک  نئے دور کا آغاز کیا ہے ۔ یہ خوبصورت اور سنہرے رنگ کی کوچ  ، جس  میں اسمارٹ خصوصیات ہیں ، مغربی ریلوے کی  اہم  ٹرین   ممبئی  راجدھانی ایکسپریس  میں  متعارف کرائی جا رہی ہیں ، جو   مسافروں کو   ایک بہترین  تجربہ فراہم کریں گی ۔

 

WhatsAppImage2021-07-19at5.29.45PM0O8N.jpeg

 

          مغربی ریلوے کے  تعلقاتِ عامی کے  اعلیٰ افسر  جناب سُمت  ٹھکار نے کہا ہے کہ تیجس کی اسمارٹ  کوچ کے استعمال سے  بھارتی ریلوے کا مقصد    ایک بہتر  ماحول فراہم کرنا ہے ۔  جدید تیجس   کے سلیپر   طرز کی یہ ٹرین  طویل فاصلے کے سفر کے لئے بھارتی ریلوے میں ایک اور بڑی  تبدیلی ہے ، جس سے   مسافروں کے تجربے اور آرام میں اضافہ ہو گا ۔

WhatsAppImage2021-07-19at5.29.48PMMP0B.jpeg

 

          ممبئی – نئی دلّی راجدھانی   اسپیشل ایکسپریش ، جس کا نمبر  02951 / 52 ہے ،  مغربی ریلوے کی سب سے اہم  ٹرینوں میں سے ایک ہے۔  راجدھانی ایکسپریس میں لگانے کے لئے تیجس طرز کی  دو سلیپر کوچ   تیار ہیں   اور یہ بھارتی ریلوے میں اپنے طرز کی پہلی کوچ ہے ۔ اسمارٹ کوچ کا مقصد مسافروں کو  عالمی سطح کی سہولیات فراہم کرنا   اور  انٹلیجنٹ  سینسر پر مبنی  سسٹم  کی مدد سے  مسافروں کو سہولیات فراہم کرنا ہے ۔    اس میں  پی آئی سی سی یو کے ذریعے   ڈبلیو ایس پی   کے اعداد و شمار  ، سی سی ٹی وی کی ریکارڈنگ  ، بیت الخلاء  کی بدبو  کے لئے سینسر  ،   پینک بٹن اور دیگر   الارم وغیرہ شامل ہوں گے ۔

WhatsAppImage2021-07-19at5.29.49PMYBF0.jpeg

 

اضافی اسمارٹ خصوصیات :

  • پی اے / پی آئی ایس ( مسافروں کے اعلان  / مسافروں کے لئے معلومات نظام ) : ہر کوچ میں دو ایل سی ڈی ہوں گی ،  جو  سفر سے متعلق  اہم معلومات  مسافروں کو فراہم کریں گی ، جیسے کہ اگلے اسٹیشن کا نام ،  فاصلہ  اور وہاں تک پہنچنے   کا وقت وغیرہ ۔
  •  ڈجیٹل ڈیسٹنیشن بورڈ : فلش ٹائپ میں ایل ای ڈی  ڈجیٹل  ڈیسٹنیشن  بورڈ ہر کوچ میں لگائے گئے ہیں ۔ پہلی قطار میں ٹرین کا نمبر  اور کوچ کا  ٹائپ  اور دوسری قطار میں راستے میں آنے والے  اسٹیشنوں کےنام وغیرہ دیئے جائیں گے ۔
  • سکیورٹی اور نگرانی   : ہر کوچ میں  چھ کیمرے نصب کئے گئے ہیں ، جس سے سی سی ٹی  وی کی  دن رات ریکارڈنگ   دستیاب ہو گی ۔
  • خود کار  پلگ دروازے   : تمام  داخلے کے دروازوں  کا کنٹرول گارڈ کے ہاتھ میں ہوگا اور  ٹرین اُس وقت  تک نہیں چلے گی ، جب تک کہ سارے دروازے بند نہ ہو جائیں ۔
  • آگ کا الارم ، اُس کا پتہ لگانے کا نظام وغیرہ : تمام کوچ میں   آگ سے متعلق خود کار نظام اور پتہ لگانے کا نظام نصب کیا گیا ہے ۔
  • طبی یا سکیورٹی  سے متعلق ہنگامی  صورت میں  ایمرجنسی  گفتگو ۔
  • بہتر بیت الخلاء : بیت الخلاء میں  خوبصورت رنگ  اور  جل والی الماری  ، نئے ڈیزائن کے کوڑے دان اور لائٹ وغیرہ لگائے گئے ہیں ۔
  • بیت الخلاء میں موجودگی کا سینسر : اگر کوئی  بیت الخلاء میں موجود ہے تو اس کا  خود کار طریقے سے اظہار ہو گا ۔
  • بیت الخلاء میں  پینک بٹن ۔
  • بیت الخلاء میں  اعلان کے سینسر ( ٹی اے ایس آئی ) : ہر  کوچ میں  بیت الخلاء سے متعلق  اعلانات کے دو سینسر   لگے ہوں گے ، جو  بیت الخلاء کے بارے میں  ہدایات دیں گے ۔
  • بایو ویکیوم ٹائلٹ نظام : بہتر فلش کرنے اور  پانی بچانے  سمیت  بیت الخلاء میں زیادہ بہتر صفائی فراہم کی جائے گی ۔
  • اسٹین لیس اسٹیل کا فریم : کوچ کا انڈر فریم مکمل طور پر اسٹین لیس اسٹیل کا ہوگا ، جس سے   کوچ  کی کارکردگی  کی مدت میں اضافہ ہوگا۔
  • ایئر سسپنشن  بوگیز : مسافروں کو زیادہ آرام دہ سفر فراہم کرنے کے لئے ایئر  اسپرنگ سسپنشن لگائے جائیں گے ۔ 
  • ایچ وی اے سی :  ایئر کنڈیشننگ سسٹم کے لئے  ایئر کوالٹی   میزرمنٹ ۔
  • تاحال وقت کی بنیاد پر پانی کی دستیابی بتانے والا واٹر لیول سنسر ۔
  • ٹیکسچر والی پی وی سی فلم : بیرونی  سجاوٹ  ٹیکسچرڈ والی  پی وی سی فلم سے کی گئی ہے ۔
  • اندرونی سجاوٹ   پہلے سے بہتر : نشستیں اور برتھ   آگ سے محفوظ رہنے والی سلیکون فوم   سے تیار کی گئی ہیں ،جو مسافروں کو  زیادہ آرام اور ان کی حفاظت کو یقینی بناتی ہے ۔
  • کھڑکیوں پر رولر  بلائنڈ : کھڑکیوں پر پردوں کے بجائے  آسانی سے صاف ہونے والے رولر بلائنڈ کا  استعمال کیا  گیا ہے ۔
  • موبائل چارجنگ  پوائنٹس : ہر مسافر کے لئے  موبائل چارجنگ پوائنٹس فراہم کئے گئے ہیں ۔
  • برتھ ریڈنگ لائٹ : ہر مسافر کے لئے برتھ ریڈنگ لائٹ فراہم کی گئی ہے ۔
  • برتھ کے اوپر چڑھنے کا انتظام : برتھ کے اوپر چڑھنے کے آسام  انتظام فراہم  کیا گیا ہے ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔

U.No. 6814


(Release ID: 1737601) Visitor Counter : 221