پارلیمانی امور کی وزارت

وزیر اعظم نے دونوں ایوانوں کے قائدین کو وبائی مرض سے نمٹنے کے لئے صحت عامہ سے متعلق ردعمل کے بارے میں جانکاری دی


وبائی مرض سیاست کا موضوع نہیں ہونا چاہئے، یہ پوری انسانیت کے لئے باعث تشویش ہے: وزیر اعظم

وزیر اعظم نے پیشگی طور پر دستیابی کی معلومات کی بنیاد پر ضلعی سطح پر ٹیکہ کاری مہم کی بہتر منصوبہ بندی وضع کرنے کی ضرورت پر زور دیا

متعدد ممالک کے حالات کو دیکھتے ہوئے ہمیں چوکنا رہنے کی ضرورت ہے: وزیر اعظم

تمام جماعتوں کے قائدین نے وبائی مرض کے دوران وزیر اعظم کی کوششوں کے لئے ان کا شکریہ ادا کیا

Posted On: 20 JUL 2021 9:25PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 20 جولائی 2021: وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بھارت میں کووِڈ۔19 کے حالات اور وبائی مرض سے نمٹنے کے لئے صحت عامہ ردعمل سے متعلق معلومات فراہم کرنے کے لئے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے تمام جماعتوں کے رہنماؤں کے ساتھ بات چیت کی۔

وزیر اعظم نے میٹنگ میں حصہ لینے اور عملی تدابیر اور سجھاؤ دینے کے لئے تمام قائدین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ملک کے مختلف حصوں سے حاصل ہوئے اِن پٹ پالیسی سازی میں بہت مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ وبائی مرض سیاست کا موضوع نہیں ہونا چاہئے، یہ پوری انسانیت کے لئے باعث تشویش ہے۔ انہوں نے کہا کہ بنی نوع انسان نے گذشتہ 100 برسوں میں ایسا وبائی مرض نہیں دیکھا ہے۔

وزیر اعظم نے ملک کے ہر ضلع میں ایک آکسیجن پلانٹ کو یقینی بنانے کے لئے کی جارہی کوششوں کے بارے میں بھی بتایا۔

وزیر اعظم نے قائدین کو تیزی سے آگے بڑھتے ٹیکہ کاری پروگرام کے بارے میں جانکاری دی۔ انہوں نے بتایا کہ کیسے پہلے 10 کروڑ ٹیکے لگانے میں تقریباً 85 دن لگے تھے جبکہ پچھلے 10 کروڑ ٹیکے 24 دنوں میں ہی لگ گئے۔ انہوں نے لیڈروں کو بتایا کہ روزانہ دن کے آخر حصے تک ملک میں اوسطاً 1.5 کروڑ سے زائد ٹیکوں کا اسٹاک رہتا ہے۔

لوگوں کو کوئی پریشانی نہ ہو، اس امر کو یقینی بنانے کے لئے وزیر اعظم نے مرکزی حکومت کے ذریعہ اشارہ کی گئی پیشگی دستیابی کی بنیاد پر ضلعی سطح پر ٹیکہ کاری مہم کی بہتر منصوبہ وضع کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ یہ باعث تشویش ہے کہ ٹیکہ کاری مہم شروع ہونے کے 6 مہینے بعد بھی بڑی تعداد میں صحتی کارکنان اور ہراول دستے کے کارکنان کو ٹیکہ نہیں لگ سکا۔ انہوں نے کہا کہ ریاستوں کو اس سلسلے میں اور زیادہ فعل ہونے کی ضرورت ہے۔

وزیر اعظم نے مختلف ممالک میں کووِڈ صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے چوکنا رہنے کی ضرورت کے بارے میں بتایا۔ وزیر اعظم نے مزید کہاکہ وائرس میں مسلسل رونما ہورہی تبدیلی نے اسے ازحد غیر متوقع فطرت کا حامل بنا دیا ہے اور اس لیے ہمیں مل جل کر اس بیماری سے لڑنے کی ضرورت ہے۔

وزیر اعظم نے کووِن اور آروگیہ سیتو کی شکل میں اس وبائی مرض کے دوران تکنالوجی کے استعمال کے بھارت کے منفرد تجربے کے بارے میں بات کی۔

سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوگوڑا نے وبائی مرض کے دوران مسلسل نگرانی اور انتھک کوششوں کے لئے وزیر اعظم کی ستائش کی۔ سبھی جماعتوں نے وبائی مرض کے دوران ان کی کوششوں کے لئے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔ لیڈروں نے وبائی مرض کو لے کر اپنے تجربات کے بارے میں بھی بتایا۔ انہوں نے مختلف ریاستوں کے حالات پر روشنی ڈالی اور اپنی اپنی ریاستوں میں ٹیکہ کاری مہم کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے مسلسل کووِڈ مطابق برتاؤ کو یقینی بنانے کی ضرورت کو اجاگر کیا۔ لیڈروں نے دیے گئے پرزنٹیشن کے ذریعہ فراہم کی گئی وافر معلومات کی متفقہ طور پر ستائش کی۔

ہیلتھ سکریٹری راجیش بھوشن نے تفصیلی پرزنٹیشن پیش کی۔ انہوں نے بتایا کہ آج کی تاریخ میں صرف 8 ریاستوں میں 10 ہزار سے زائد معاملات ہیں جن میں زیادہ تر مہاراشٹر اور کیرالا میں ہیں۔ محض 5 ریاستوں میں مثبت شرح 10 فیصد سے زائد ہے۔

بتایا گیا کہ وبائی مرض کے دوران وزیر اعظم نے ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کے ساتھ 20 میٹنگیں کیں جبکہ مرکزی وزیر صحت نے ریاستوں کے ساتھ 29 میٹنگیں کیں۔ مرکزی کابینہ کے سکریٹری نے ریاست کے چیف سکریٹریوں کو 34 مرتبہ صورتحال کی جانکاری دی جبکہ 33 ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کووِڈ۔19 انتظام کاری میں مدد کے لئے 166 مرکزی ٹیموں کو تعینات کیا گیا۔

بھارت نے وبائی مرض کے دوران اپنی دوا کی دستیابی میں اضافہ کیا۔ ریمڈیسیور ماہ مارچ میں 22 مقامات پر تیار ہوتی تھی، سی ڈی ایس سی او کی منظوری سے ان مقامات کی تعداد بڑھا کر ماہ جون میں 62 کر دیا گیا، جس سے پیداواری صلاحیت 38 سے بڑھ کر 122 لاکھ ٹیکے ماہانہ ہوگئی۔ اسی طرح، لیپوسومل ایمفوٹیریسن کی درآمدات میں اضافہ کیا گیا جس کے نتیجے میں تخصیص 45050 سے بڑھ کر 14.81 لاکھ ہوگئی۔ ویسے، ابھی معاملات گھٹ رہے ہیں، تاہم ریاستوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ مرکزی وزارت صحت کے ذریعہ بتائی گئی کم سے کم 8 ادویہ کا بفر اسٹاک بنائے رکھیں، جس سے مستقبل میں کووِڈ کے معاملات بڑھنے کی صورت میں حالات سے نمٹا جا سکے، یہ ہیں: اینکسو پیرن، میتھائل پروڈینو سولون، ڈیکسامیتھاسون، ریمڈیسیور، ٹوسیلی زومیب (کووِڈ۔19 علاج کے لئے)، ایمفوٹیریسن بی ڈی آکسی کولیٹ، پاسکوناجول (کووِڈ میوکرمائیکوسیس معاملات کے لئے)، انٹراوینس امیونوگلوبولن (آئی وی آئی جی) (بچوں میں ملٹی سسٹم انفلیمیٹری سنڈروم کے لئے(ایم آئی ایس۔سی) آئی ایس۔سی)۔ مرکزی وزارت صحت شمال مشرقی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو خریداری میں مدد فراہم کرے گی۔

اراکین کو بھارت کی کووِڈ۔19 ٹیکہ کاری حکمت عملی سے بھی آگاہ کیا گیا۔ اس حکمت عملی کا مقصد ہے:

  • تمام بالغ ہندوستانیوں کو جلد از جلد محفوظ طریقے سے مفت ٹیکہ کاری فراہم کرانا۔
  • صحتی کارکنان اور ہراول دستے کے کارکنان  کو ترجیحی بنیاد پر تحفظ فراہم کرانا
  • جوکھم والی آبادی یعنی 45 برس یا اس سے زائد عمر کے افراد کو تحفظ فراہم کرنا (ملک میں کووِڈ سے متعلق 80 فیصد اموات اسی  عمر کے زمرے کی آبادی میں لاحق ہوئی)۔

سائنٹفک اور علم وبائی مرض  سے متعلق ثبوت اور عالمی سطح پر اپنائے جانے والے طور طریقوں کی بنیاد پر، مہم کے ہر ایک مرحلے  کے دوران ملک میں کووِڈ۔19 ٹیکوں کی دستیابی اور پیداواریت کے لئے متحرک منصوبہ بندی کی بنیاد پر نئے ترجی گروپوں میں ٹیکہ کاری کوریج میں اضافہ کیا گیا ہے۔

امریکہ (33.8 کروڑ)، برازیل (12.4 کروڑ)، جرمنی (8.6 کروڑ)، برطانیہ (8.3 کروڑ) کے مقابلے میں بھارت میں سب سے زیادہ ٹیکے کی خوراک (41.2 کروڑ) دی جا چکی ہے۔ یکم مئی سے 19 جولائی کی مدت میں شہری علاقوں میں 12.3 کروڑ (42 فیصد) ٹیکے کی خوراک دی گئی، جبکہ گرامین علاقوں میں 17.11 کروڑ (58 فیصد)۔ اسی مدت میں، 21.75 کروڑ مردوں (53 فیصد)، 18.94 کروڑ خواتین (47فیصد) اور 72834 دیگر افراد کو ٹیکہ لگایا گیا۔

کووِڈ۔19 سے بھارت کی جنگ میں پیش رفت کے لئے اپنائے جانے والے طریقے کے طور پر جانچ، نگرانی، علاج، ٹیکہ کاری اور کووِڈ کے مطابق برتاؤ سے متعلق رہنما اصولوں پر روشنی ڈالی گئی۔

 

*****

 

 

ش ح ۔اب ن

U:6798



(Release ID: 1737486) Visitor Counter : 224