وزارت سیاحت
حکومت نے بھارت کو ایک طبی اور صحت سے متعلق سیاحتی مقام کے طور پر فروغ دینے کے لیے بہت سے اقدامات کیے ہیں : جناب جی کشن ریڈی
Posted On:
20 JUL 2021 4:45PM by PIB Delhi
نئی دہلی،20 جولائی ،2021 / حکومت نے بھارت کو ایک طبی اور صحت سے متعلق سیاحتی مقام کے طور پر فروغ دینے کے لیے بہت سے اقدامات کیے ہیں۔ جس کے خاص نقاط مندرجہ ذیل ہیں:
- طبی / تندرستی ، سیاحت آیوش کو فروغ دینے کے لیے طبی اور تندرستی کی سیاحت کا قومی بورڈ تشکیل دیا گیا
- طبی اور تندرستی سے متعلق سیاحت کے لیے قومی حکمت عملی اور خاکے کا ایک مسودہ تیار کیا گیا
- 166 ملکوں کے لیے ای – طبی ویزا شروع کیا گیا
- طبی / تندرستی سے متعلق سیاحت کی خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں اور مرکزوں کو مارکیٹ ترقیاتی امداد (ایم ڈی اے) اسکیم کے تحت مدد فراہم کی گئی
- طبی اور صحت سے متعلق سیاحت کو ورلڈ ٹریول مارٹ (لندن)، آئی ٹی بی، برلن، عربین ٹریول مارٹ وغیرہ میں فروغ دیا گیا
ہی معلومات سیاحت کے وزیر جناب جی کشن ریڈی نے راجیہ سبھا میں آج ایک تحریری جواب میں فراہم کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن ۔ اس۔ ت ح ۔
6785U –
(Release ID: 1737428)
Visitor Counter : 153