محنت اور روزگار کی وزارت

مئی 2021 میں ای پی ایف او میں 9.20 لاکھ سبسکرائبرس شامل ہوئے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 20 JUL 2021 5:19PM by PIB Delhi

نئی دہلی،20 جولائی ،2021   /  20 جولائی ، 2021 کو اشاعت شدہ ای پی ایف او کے عارضی پے رول اعداد و شمار میں اجاگر کیا گیا ہے کہ ای پی ایف او میں مئی 2021 کے دوران تقریباً 9.20 لاکھ سبسکرائبر شامل ہوئے۔ پورے ملک میں کووڈ – 19 کی دوسری لہر کے بحران کے باوجود ای پی ایف او رواں مالی سال کے شروع کے دو مہینے میں 20.20 لاکھ سبسکرائبر شامل کر سکا۔

پے رول اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ پے رول میں اضافے پر کووڈ – 19 وبا کی دوسری لہر کا اثر اتنا شدید نہیں تھا جتنا کہ پہلی لہر میں اس کا سہرا اے بی آر وائی اور پی ایم جی کے وائی کی شکل میں حکومت ہند کی بروقت مدد کے سر جاتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ای پی ایف او نے بھی مختلف اقدامات کیے جن میں دعوؤں کو آن لائن داخل کیا جانا ، خود بخوب دعووں کا نمٹایا جانا، پی ایف کھاتے کی آن لائن منتقلی ، شکایتوں کا تیزی سے ازالہ اور موبائل فون پر خدمات شامل ہیں۔

اس مہینے کے دوران کل 9.20 لاکھ سبسکرائبر شامل ہوئے جس میں 8.73 لاکھ نئے ارکان پہلی مرتبہ ملازمین کے پروویڈینٹ فنڈ اسکیم کے دائرے میں آتے ہیں۔ اسی مہینے کے دوران تقریباً 3.47 لاکھ سبسکرائبر ای پی ایف او سے الگ ہوئے  لیکن ان کی ملازمتیں بدلنے پر وہ ای پی ایف او میں دوبارہ شامل ہو گئے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

                                                                       

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

6783U –


(ریلیز آئی ڈی: 1737427) وزیٹر کاؤنٹر : 197