خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت

22 آپریشنل میگافوڈ پارکس کے ذریعہ  چھ لاکھ سے زیادہ  بلاواسطہ اور بالواسطہ روزگار پیدا ہوئے


ملک میں اب تک 38 میگافوڈ پارکس کی منظوری دی گئی

Posted On: 20 JUL 2021 3:44PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 20 جولائی، 2021 :

میگافوڈ پارکس اسکیم کے رہنما اصول کے مطابق ، ہر میگا فوڈ پارک مکمل طور پر آپریشنل ہونے پر ، تقریباً پانچ ہزار افراد کے بلاواسطہ اور بالواطہ روزگار پیدا کرے گا۔

تاہم پروجیکٹ کی حقیقی ترتیب کاروباری منصوبے کے لحاظ سے مختلف ہوسکتی ہے۔ وزارت نے میگافوڈ پارک اسکیم کے تحت ملک میں 38 میگافوڈ پارکوں کو حتمی منظوری  اور تین میگافوڈ پارکوں کو اصولی طور پر منظوری دی ہے۔تقریباً 666000 بلاواسطہ اور بالواسطہ روزگار 22 آپریشنل میگافوڈ پارکوں کے ذریعہ پیدا کئے گئے ہیں۔

ڈبہ بند خوراک کی  صنعتوں کی وزارت میگافوڈپارک اسکیم (ایم ایف پی ایس) کو نافذ کررہی ہے جس کا مقصد ڈبہ بند خوراک کے سیکٹر کے لئے جدید بنیادی ڈھانچہ تیار کرنا ہے۔ ملک میں میگافوڈ پارکس کے قیام کے لئے اسکیم کے تحت ایکسپریشن آف انٹرسٹ کے ذریعہ تجاویز مانگی گئی ہیں۔ یہ اسکیم  کسی ریاست یا علاقے کے لئے مخصوص نہیں ۔ابھی تک وزارت نے ہریانہ کے سونی پت اور روہت ضلعوں میں دو میگافوڈ پارکوں کی منظوری دی ہے جسے ریاستی حکومت کی ایجنسیاں  (ایچ ایس آئی ڈی سی اور ایچ اے ایف ای ڈی) نافذ کررہی ہیں۔ ہریانہ کے بھیوانی - مہندر گڑھ - چرخی دادری ضلعوں میں میگافوڈ پارک  قائم کرنے کے لئے وزارت کے پاس کوئی تجویز نہیں ہے۔

یہ اطلاع آج لوک سبھا میں ڈبہ بند خوراک کی صنعتوں کے مرکزی وزیر مملکت جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے ایک تحریری جواب میں دی۔

*******

 

ش ح۔ ف  ا- م ص

(U:6764)



(Release ID: 1737417) Visitor Counter : 125


Read this release in: English , Punjabi , Tamil , Telugu