وزارت خزانہ

پردھان منتری مُدرا یوجنا (پی ایم ایم وائی)کے تحت مالی سال 21-2019ء کے دوران ملک بھر میں 6.41لاکھ کروڑ روپےکے11.29کروڑقرضہ جات تقسیم کئے گئے


اپریل 2015ء سے پی ایم ایم وائی کے تحت 15.97لاکھ کروڑ روپے کے 30 کروڑ سے زیادہ قرضہ جات منظور کئے گئے

Posted On: 20 JUL 2021 4:11PM by PIB Delhi

نئی دہلی،20؍جولائی2021:

پردھان منتری مُدرا یوجنا(پی ایم ایم وائی)کے تحت ممبر لینڈنگ انسٹی ٹیوشن (ایم ایل آئی)کی اطلاعات کے مطابق  مالی سال 20-2019ء اور مالی سال 21-2020ء کے دوران 6.41لاکھ کروڑ روپے کے 11.29کروڑ قرضہ جات تقسیم کئے گئے۔یہ معلومات آج راجیہ سبھا میں مالیات کے  وزیر مملکت ڈاکٹر بھاگوت کشن راؤ کارد نے ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

وزیر موصوف نے یہ بھی کہا کہ اپریل 2015ء میں اس منصوبے کے آغاز کے بعد سے پی ایم ایم وائی کے تحت 15.97لاکھ کروڑ روپے کے 30 کروڑ سے زیادہ قرضہ جات منظور کئے گئے ہیں۔

پردھان منتری مُدرا یوجنا (پی ایم ایم وائی)کے تحت ادارہ جاتی قرض ممبر قرض دینے والے اداروں (ایم ایل آئی)کے ذریعے چھوٹی اور بہت چھوٹی کاروباری اکائیوں کو کاروباری سرگرمی کےلئے 10 لاکھ روپے مہیا کرائے جاتے ہیں۔ درج فہرست کمرشیل بینکوں(ایس سی بی)، علاقائی دیہی بینکوں(آر آر بی)، غیر بنکنگ مالی کمپنیوں(این بھی ایف سی)اور مائیکرو مالی اداروں(ایم ایف آئی) کے ذریعے یہ رقم دستیاب کرائی جاتی ہے۔

بے روزگاری کو کم کرنے میں  مدد کرنے والے منصوبوں کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں وزیر موصوف نے کہا کہ محنت اور روزگار کے وزارت (ایم او ایل وائی)کے ذریعے مطلع کیا گیا ہے کہ پی ایم ایم وائی کے تحت روزگار کے مواقع پیدا کرنے کا اندازہ لگانے کے لئے قومی سطح پر ایک نمونہ سروے کیا گیا تھا۔سروے کے نتیجے کے مطابق پی ایم ایم وائی نے تقریباً 3سالوں (یعنی 2015ء سے 2018ءتک)کی مدت کے دوران 1.12کروڑ خالص اضافی روزگار پیدا کرنے میں مدد کی ہے۔مجموعی سطح پر مُدرا مستفدین کی ملکیت والے اداروں کے ذریعے پیدا شدہ اضافی روزگار میں ششو زمرے کے قرض کا تقریباً 66 فیصد حصہ ہے۔اس کے بعد بالترتیب کشور(19 فیصد) اور ترون(15فیصد) زمرے ہیں۔

تاہم  وزیر  موصوف نے کہا کہ بے روزگار افراد سے متعلق اعدادو شمار جنہیں پی ایم ایم وائی کے تحت قرض دیا گیا ہے، بھارت سرکار کے ذریعے انہیں ایک علیحدہ زمرے کی شکل میں نہیں رکھا جاتا۔

اس مدت کے دوران دیئے گئے قرضہ جات کی ریاست وار تفصیل نیچے ٹیبل میں دی گئی ہے:

 

 

 

 

پردھان منتری مُدرا یوجنا کے تحت کھاتوں کی تعداد اور ادا کی گئی رقم کا ریاست وار ڈاٹا(مالی سال 20-2019ءاور مالی سال 21-2020ء کے لئے )

رقم کروڑ میں

 

 

مالی سال 20-2019

مالی سال 20-2020

میزان

فہرست نمبر

ریاست کا نام

کھاتوں کی تعداد

ادا کی گئی رقم

کھاتوں کی تعداد

ادا کی گئی رقم

کھاتوں کی تعداد

ادا کی گئی رقم

1

انڈمان و نکوبار جزائر

1733

73.12

5,468

119.32

7,201

192

2

آندھرا پردیش

844501

10090.71

11,52,152

11,564.66

19,96,653

21,655

3

اروناچل پردیش

23288

150.56

6,159

172.12

29,447

323

4

آسام

1668347

7571.6

11,89,829

7,399.66

28,58,176

14,971

5

بہار

6712494

26340.31

53,06,694

24,019.78

1,20,19,188

50,360

6

چنڈی گڑھ

24313

390.16

20,295

432.22

44,608

822

7

چھتیس گڑھ

1261018

6691.69

10,27,266

6,423.07

22,88,284

13,115

8

دادر اور نگر حویلی

2899

42.78

3,787

51.09

6,686

94

9

دمن اینڈ دیو

766

22.37

1,140

19.11

1,906

41

10

دہلی

568596

5069.32

3,30,497

4,003.83

8,99,093

9,073

11

گوا

39040

480.46

37,520

501.47

76,560

982

12

گجرات

2096393

13529.73

14,30,956

11,313.24

35,27,349

24,843

13

ہریانہ

1155917

7623.25

10,05,453

7,303.11

21,61,370

14,926

14

ہماچل پردیش

107865

2226.32

1,30,494

2,163.83

2,38,359

4,390

15

جھارکھنڈ

1720485

7767.09

16,68,281

8,177.78

33,88,766

15,945

16

کرناٹک

5733127

29702.91

46,45,196

29,785.29

1,03,78,323

59,488

17

کیرالہ

2176889

12921.14

15,86,258

11,238.55

37,63,147

24,160

18

لکشدیپ

796

6.15

1,799

22.94

2,595

29

19

مدھیہ پردیش

3557948

18578.04

32,49,158

17,822.84

68,07,106

36,401

20

مہاراشٹر

4769888

27394.57

37,54,163

24,624.06

85,24,051

52,019

21

منی پور

90175

393.43

69,906

406.68

1,60,081

800

22

میگھالیہ

44416

266.45

40,478

402.43

84,894

669

23

میزورم

20435

236.09

12,716

211.15

33,151

447

24

ناگالینڈ

15082

169.84

19,787

244.48

34,869

414

25

اُڈیشہ

3715335

15154.36

36,34,998

14,919.04

73,50,333

30,073

 

26

پڈوچیری

 

139444

 

756.63

 

1,08,775

 

606.91

 

2,48,219

 

1,364

27

پنجاب

1281307

8605.75

10,94,143

7,065.11

23,75,450

15,671

28

راجستھان

2994534

19366.09

24,81,296

18,223.39

54,75,830

37,589

29

سکم

19862

171.67

15,356

193.09

35,218

365

30

تمل ناڈو

7117666

34615.11

49,47,732

28,534.56

1,20,65,398

63,150

31

تلنگانہ

1435626

8986.82

6,36,219

6,765.03

20,71,845

15,752

32

تریپورہ

397094

1555.3

3,26,855

2,040.35

7,23,949

3,596

 

33

مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر

 

155153

 

3470.5

 

2,94,501

 

5,401.94

 

4,49,654

 

8,872

34

مرکز کے زیر انتظام خطہ لداخ

5602

174.66

8,477

223.75

14,079

398

35

اترپردیش

5861422

29801.37

47,38,452

27,875.13

1,05,99,874

57,677

36

اتراکھنڈ

301996

2830.41

3,01,870

2,953.57

6,03,866

5,784

37

مغربی بنگال

6176529

26457.88

54,50,920

28,529.86

1,16,27,449

54,988

 

کل ہند

62237981

329684.64

5,07,35,046

3,11,754.44

11,29,73,027

6,41,439.08

 

ذریعہ :مُدرا پورٹل پر ڈاٹا ممبر لینڈنگ انسٹی ٹیوشن (ایم ایل آئی)کے ذریعے اپلوڈ کیا گیا

 

 

************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 6777)


(Release ID: 1737414) Visitor Counter : 174


Read this release in: Telugu , English , Punjabi , Tamil