امور داخلہ کی وزارت

کورونا وبائی مرض کی روک تھام

Posted On: 20 JUL 2021 3:06PM by PIB Delhi

 

صحت اور خاندانی فلاح و بہبود کی وزارت کے ذریعے فراہم کردہ معلومات کے مطابق، صحت ریاست کا موضوع ہے اور مرکزی حکومت وقتاً فوقتاً تمام ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ان کے حفظانِ صحت کے نظام کو مضبوط کرنے کے لیے مطلوبہ تکنیکی اور مالی مدد فراہم کرتی رہتی ہے، جس میں کووڈ-19 پبلک ہیلتھ چیلنج کا انتظام کرنا بھی شامل ہے۔ ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مالی مدد قومی صحت مشن (این ایچ ایم) کے ذریعے فراہم کی جاتی ہے۔

مالی سال 20-2019 کے دوران، ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو  کووڈ-19 کا انتظام کرنے کے لیے 1113.21 کروڑ روپے کا فنڈ جاری کیا گیا، جو کہ این ایچ ایم کے تحت ان کے عام وسیلہ سے زیادہ ہے۔

مزید برآں، مرکزی حکومت نے ’بھارت  کووڈ19 ایمرجنسی رسپانس اور صحت کے نظام کی تیاری کا پیکیج‘ کو منظوری دی ہے اورکووڈ-19 سے درپیش خطرے کو روکنے، اس کا پتہ لگانے اور اس سے نمٹنے کے مقصد سے اپریل 2020 میں اس پیکیج کے تحت 15000 کروڑ روپے فراہم کیے گئے تھے۔ اس پیکیج کے تحت، مالی سال 21-2020 میں، کووڈ-19 کے انتظام اور کنٹرول میں مدد کرنے کے لیے ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 8257.88 کروڑ روپے کا فنڈ بھی جاری کیا گیا تھا۔

مزید برآں، ’بھارت  کووڈ19 ایمرجنسی رسپانس اور صحت کے نظام کی تیاری کا پیکیج: مرحلہ-2‘ کو بھی حکومت کے ذریعے منظوری دے دی گئی ہے، جس کے تحت جولائی 2021 سے مارچ 2022 تک کی مدت کے لیے 23123 کروڑ روپے (مرکز کی حصہ داری کے طور پر 15000 کروڑ روپے اور ریاست کی حصہ داری کے طور پر 8123 کروڑ روپے) منظور کیے گئے ہیں۔ اس میں کمیونٹی کے قریب دیہی، قبائلی اور نیم شہری علاقوں سمیت صحت کے بنیادی ڈھانچوں کو مضبوط کرنے کے لیے ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مدد، کووڈ-19 کے معاملوں (بچوں کی دیکھ بھال سمیت) کے انتظام کے لیے ضلع اور سب ڈسٹرکٹ سطحوں پر خدمات کی فراہمی کو تیز کرنے کے لیے دواؤں اور طبی آلات کی خریداری اور دواؤں کا ذخیرہ برقرار رکھنے کے لیے مدد فراہم کرنا، آئی ٹی مداخلت جیسے اسپتالوں کی انتظامیہ کا معلوماتی نظام اور تمام ضلعوں میں فون کے ذریعے طبی صلاح و مشورہ کے لیے معاونت، اور کووڈ-19 کے انتظام کے تمام گوشوں کے لیے صلاحیت سازی اور ٹریننگ کے لیے مدد شامل ہے۔

یہ معلومات آج لوک سبھا میں وزیر مملکت برائے امورِ داخلہ جناب نتیانند رائے کے ذریعے ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کی گئیں۔

*****

ش  ح –  ق ت –  ت  ع

U:6770

 



(Release ID: 1737323) Visitor Counter : 119


Read this release in: English , Marathi , Punjabi , Telugu