وزارت آیوش

آیورویدک مصنوعات کے لیے ڈبلیو ایچ او-جی ایم پی/سی او پی پی سند کاری

Posted On: 20 JUL 2021 3:59PM by PIB Delhi

 

حکومت ہند کی وزارتِ آیوش کے انتظامی کنٹرول کے تحت اتراکھنڈ کے الموڑہ ضلع کے موہن واقع انڈین میڈیسنز فارماسیوٹیکل کارپوریشن لمیٹڈ (آئی ایم پی سی ایل) (مرکزی پبلک سیکٹر انٹرپرائز) نے 18 آیورویدک مصنوعات کی ڈبلیو ایچ او-جی ایم پی/سی او پی پی سندکاری کے لیے درخواست دی ہے۔ درخواست کی جانچ ڈرگ کنٹرولر جنرل (ہند) کے دفتر میں کی گئی ہے اور اکائی کا مشترکہ جائزہ مارچ 2021 میں لیا گیا تھا جس میں سنٹرل ڈرگ اسٹینڈرڈ کنٹرول آرگنائزیشن (سی ڈی ایس سی او)، وزارت آیوش اور حکومت اتراکھنڈ کی ریاستی لائیسنسنگ اتھارٹی کے افسران شامل تھے۔ جلد تعمیل کے لیے جائزہ لینے والی مشترکہ ٹیم کے تبصرے آئی ایم پی سی ایل کو بھیج دیے گئے ہیں۔ متعلقہ التزامات اور رہنما خطوط کے موافق ڈبلیو ایچ او-جی ایم پی/سی او پی پی ڈرگ کنٹرولر جنرل (ہند) کے ذریعے جاری کیا جائے گا۔

یہ معلومات وزیر مملکت برائے آیوش جناب مہندر بھائی منجا پارہ کے ذریعے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کی گئیں۔

*****

ش  ح –  ق ت –  ت  ع

U:6774

 


(Release ID: 1737271) Visitor Counter : 236