وزارت سیاحت

سیاحت کی وزارت نے  گھریلو سیاحت کو فروغ دینے کے خاطر مارکیٹ ڈیولپمنٹ اسسٹنٹس  کی اسکیم کے لئے رہنما خطوط پر حال ہی  میں نظر ثانی کی: جی کشن ریڈی

Posted On: 19 JUL 2021 4:50PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  19 جولائی 2021،          سیاحت کے وزیر جناب جی کشن ریڈی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ  سیاحت کی وزارت ملک بھر میں گھریلو سیاحت کو فروغ دینے کی خاطر طے شدہ  پروگراموں کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔ وزارت نے گھریلو سیاحت کو فروغ دینے کے لئے حسب ذیل سرگرمیاں / اقدامات کئے ہیں۔

  1. دیکھو اپنا دیش ویبینارس۔
  2. ایک بھارت شریشٹھ بھارت: ایک بھارت شریشٹھ بھارت کے فروغ کے لئے روڈ شو، فیم ٹرپس، بی 2 بی میٹنگس، کوئز پروگرام، پیئرڈ  ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے درمیان ویبینارس جیسی مختلف سرگرمیاں ۔
  3. لاک ڈاؤن کے دوران ملک بھر میں اہم شہروں  اور ثقافتی اثاثوں  کی ہوائی فوٹو گرافی (دہلی، چنئی، کولکاتا، ممبئی، بنگورو، اڈوپی، اورنگ آباد آئیکونک ٹورسٹ مقامات)۔
  4. سیاحت سیکٹر کو کھولنے سے متعلق امور پر صنعت کے شراکت داروں کے ساتھ مستقل مشورے۔
  5. ویبینارس، سوشل میڈیا اور دیگر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعہ گھریلو سیاحت کے فروغ کی مہم
  6. دیکھو اپنا دیش مہم گھریلو  فروغ کا اہم پڑاؤ ۔ اہم توجہ  گھریلو اور بین الاقوامی سیاحوں کے اعتماد کو دوبارہ بحال کرنا ہے تاکہ  کووڈ منظر نامے کے بعد سفر کے لئے ہندوستان ایک محفوظ منزل بن سکے۔

سیاحت کی وزارت نے نومبر 2020 میں  گھریلو سیاحت کے فروغ کے لئے مارکیٹ ڈیولپمنٹ اسسٹنٹس (ایم ڈی اے)  کی اسکیم کے لئے رہنما خطوط پر نظرثانی کی ہے تاکہ اسکیم کی رسائی اور دائروں کو بڑھایا جاسکے۔ رہنما خطوط کے مطابق  فریقین کو  گھریلو سیاحت کے فروغ کے لئے مالی امداد فراہم کی گئی ہے۔ اضافی ترجیحی سرگرمیاں شامل کی گئی ہیں نیز آن لائن پروموشن اور مالی امداد کی نوعیت کو بڑھایا گیا ہے۔ ریاستی سرکاروں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی انتظامیہ کے سیاحت کے محکمے اب اسکیم کے تحت مالی امداد حاصل کرنے کے لئے اہل  بھی ہیں۔

سیاحتی مقامات / منزلوں کی ترقی اور فروغ کی ذمہ داری ریاستی سرکاروں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی انتظامیہ پر ہے البتہ سیاحت کی وزارت،  ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی طرف سے پیش کی گئی تفصیلی پروجیکٹ رپورٹ کی بنیاد پر سیاحتی مقامات کی ترقی کے لئے انہیں مالی امداد فراہم کرتی ہے۔

بھارت سرکار کی وزارت خزانہ نے حال ہی میں 11 ہزار سے زیادہ رجسٹرڈ ٹورسٹ گائڈ / ٹریول اور ٹورزم فریقوں کو قرض کی نئی ضمانت کا اعلانکیا تھا تاکہ وہ اپنی ذمہ داریاں انجام دے سکیں اور کووڈ 19 کی وجہ سے متاثر ہوئے کاروبار کو پھر سے شروع کرسکیں۔  حسب ذیل حدود تک   سو فیصد ضمانت کے ساتھ قرض فراہم کئے جائیں گے۔

  • ٹی ٹی ایس (فی ایجنسی)  1000000 روپے
  • علاقائی یا ریاستی سطح پر لائسنس شدہ ٹورسٹ گائڈ کے لئے 100000

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ح ا۔ن ا۔

U-6750

                          



(Release ID: 1737129) Visitor Counter : 122


Read this release in: English , Punjabi , Tamil , Telugu