پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت

سی این جی / پی این جی کے استعمال کوفروغ دینے کےلیے بہت سے فیصلے کیے گئے

Posted On: 19 JUL 2021 3:20PM by PIB Delhi

نئی دہلی،19 جولائی ،2021   / حکومت نے سی این جی اور پی این جی کے استعمال کو فروغ دینے کےلیے بہت سے فیصلے کیے ہیں۔ ڈیولپمنٹ آف سٹی گیس ڈسٹری بیوشن (سی جی ڈی ) نیٹ ورکس گھروں اور صنعتی استعمال کے لیے پائپڈ نیچورل گیس  پی این جی اور ٹرانسپورٹیشن کے استعمال کے لیے سی این جی کی شکل میں قدرتی گیس کو دستیاب کرانے میں مدد کرتا ہے۔ پیٹرولیم اور قدرتی گیس سے متعلق ضابطہ بندی کا بورڈ پی این جی آر بی قانون 2006 کے مطابق جغرافیائی علاقوں میں سی جی ڈی نیٹ ورک کے فروغ کے لیے کمپنیوں کو اختیارات دیتا ہے۔ پی این جی آر بی  قدرتی گیس کی پائپ لائن کی کنکٹیویٹی اور قدرتی گیس کی دستیابی کے فروغ کے لیے سی جی ڈی نیٹ ورک کی ترقی کو بااختیار بنانے کےلیے جی اے کی نشاندہی کرتا ہے۔  بہار، اتر پردیش اور مہاراشٹر سمیت 27 سے زیادہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 407 اضلاع میں  سی جی ڈی نیٹ ورک کی ترقی کے لیے تقریباً 232 جی اے ، کو اجازت دی گئی ہے۔  پی این جی آر بی نے 4.02.2020 کو ایک عوامی نوٹس ویب ہوسٹ کیا جس میں  آئندہ 11ویں سی جی ڈی بولی کے تحت تقریباً 44 جغرافیائی علاقوں کی ایک فہرست تیار کی گئی ہے جس میں بہار ، مہاراشٹر اور اتر پردیش کے شہر شامل ہیں۔

‘‘ٹرانسپورٹیشن مقاصد کے لیے زیادہ رفتار والے ڈیزل کے ساتھ ملانے کے لیے  بایو ڈیزل کی فروخت کے لیے 2019 کے رہنما خطوط جاری کیے گئے ہیں۔ یہ رہنما خطوط پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت نے بمطابق نوٹیفکیشن مورخہ 30.04.2019 کو جاری کیے ہیں۔ بایو ڈیزل کے غیرمجاز سپلائرز کی درخواستوں سے گریز کرنے کے لیے بایو ڈیزل مینوفیکچررس ، سپلائرز اور سیلرس کے لیے ایک مناسب رجسٹریشن نظام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں تیار کیا جائے گا۔

پی این جی آر بی نے 15.03.2016 کو لکھنؤ کے جغرافیائی علاقے میں سی جی ڈی نیٹ ورک کی ترقی کے لیے گرین گیس لمیٹیڈ کو اختیار دیا تھا۔ مزید یہ کہ سی جی ڈی کی بولی کے دسویں راؤنڈ کے تحت  پی این جی آر بی نے ٹورینٹ گیس پرائیویٹ لمیٹڈ کے لیے گونڈا اور بارہ بنکی ضلعوں کے جغرافیائی علاقوں کو سی جی ڈی نیٹ ورک کی ترقی کو اختیار دیا تھا۔  پی این جی آر بی کو بہار کے گوپال گنج اور دربھنگہ ضلعوں ، مہاراشٹر کے  ناندیڑ، ہنگولی اور  یووتمال ضلعوں کو بااختیار بنانا ہے تاکہ یہاں سی جی ڈی نیٹ ورک کو فروغ دیا جا سکے۔ اگرچہ سی جی ڈی بولی کے 11ویں مجوزہ راؤنڈ کے تحت جغرافیائی علاقوں کی فہرست میں گوپال گنج، دربھنگہ اور ہنگولی ضلعے شامل کیے گئے ہیں ۔ مہاراشٹر کے ناندیڑ اور یووتمال ضلعوں کو مستقبل کے بولی کے راؤنڈز میں سی جی ڈی نیٹ ورک کی ترقی کے لیے شامل کیا جائے گا۔ ان علاقوں کو قدرتی گیس کی پائپ لائن / وسیلے اور ٹیکنو کمرشئیل نقطہ نظر سے دستیابی کی بنیاد پر شامل کیا جائے گا۔

یہ معلومات  پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر مملکت جناب رامیسور تیلی نے لوک سبھا میں آج ایک تحریری جواب میں دی۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

                                                                       

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

 

6705U –



(Release ID: 1737057) Visitor Counter : 153