سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

سڑک حادثوں سے ہونے والی اموات

Posted On: 19 JUL 2021 3:59PM by PIB Delhi

 

متعدد ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں سے پولس محکموں کے ذریعے موصولہ اعدادو شمار کے مطابق کیلنڈر سال ، جو 2017 سے شروع ہوکر 2019ء تک ملک میں سڑک حادثات میں مارے گئے لوگوں کی تعداد درج ذیل میں دیکھی جاسکتی ہے:

 

سال

مارے گئے افراد کی تعداد

2017

1,47,913

2018

1,51,417

2019

1,51,113

 

سڑک ٹرانسپورٹ اور قومی شاہراہ کی وزارت نے سڑک تحفظاتی کمیٹی کے پارلیمنٹ ممبروں کو ملک کے ہر ضلع میں اس بات کے لئے نوٹیفائی کیا ہے کہ وہ اضلاع میں عزت مآب ممبر پارلیمنٹ (لوک سبھا)کی قیادت کے تحت سڑکوں کا استعمال کرنے والوں کے درمیان بیداری کو فروغ دیں۔

وزارت نے سڑک تحفظ کے لئے ایک کثیر رخی حکمت عملی تیار کی ہے، جو تعلیم ، انجینئرنگ (سڑک اور گاڑیاں دونوں کے لئے)انفورسمنٹ اور ایمرجنسی کیئر پرمبنی ہے۔اسی طرح وزارت کے ذریعے وقت وقت پر متعدد اقدامات کئے گئے ہیں، جس کی تفصیل یہ ہے:

.Iتعلیم

  1. وزارت نے سڑک تحفظ اور بیداری مہم کے حوالے سے ایک اسکیم نافذ کی ہے، جس کا مقصد الیکٹرونک میڈیا، پرنٹ میڈیا، غیر سرکاری تنظیموں وغیرہ کے ذریعے سڑک پر چلنے والوں کے درمیان بیداری پیدا کرنا ہے۔
  2. ہر سال کے ماہ ؍ہفتہ کے دوران روڈ تحفظ کو مضبوطی فراہم کرنے اور بیداری پیدا کرنے کےلئے نیشنل روڈ سیفٹی کے تحت نگرانی۔
  3. ہندوستان میں روڈ سیفٹی  آڈیٹر کے لئے ایک سرٹیفکیٹ کورس بھی شروع کیا گیا ہے۔

اکیڈمی آف ہائی وے انجینئرز (آئی اے ایچ ای)

IIانجینئرنگ(سڑک اور گاڑیاں دونوں کے لئے)

روڈ انجینئرنگ

  1. قومی شاہراہوں پر یا جگہوں(حادثے والی جگہیں) کی شناخت اور ان کو درست کرنے اعلیٰ اولیت دینا۔
  2. منصوبہ جاتی سطح پر ہی روڈ ڈیزائن کے وقت سڑک تحفظ کو ایک منقسم حصہ بنادیا گیا ہے۔
  3. وزارت نے شناخت شدہ حادثے والی جگہوں کی شناخت اور ان کو حادثے سے پاک بنانے کے لئے  ایم او آر ٹی ایچ کے  علاقائی افسروں کو تکنیکی منظوری کے لئے اختیارات فراہم کردیئے ہیں۔
  4. تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کو قومی شاہراہوں پر معذور افراد کو پیدل چلنے کی سہولیات فراہم کرنےکے تعلق سے گائیڈ لائن جاری کی جاچکی ہے۔
  • گاڑی انجینئرنگ
  1. آٹو موبائل کے لئے تحفظاتی معیارات میں بہتری لائی گئی۔
  2. تمام گاڑیوں میں رفتار کو محدو رکھنے کے آلات کی فٹنگ کے لئے نوٹیفکیشن جاری ہوچکا ہے۔
  3. ایک خودکار نظام کے ذریعے گاڑیوں کی فٹنس کی جانچ کےلئے ایک ماڈل جانچ اور سرٹیفکیشن سینٹر کے قیام کے لئے اسکیم، جو ملک کی تمام ریاستوں؍ مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کے لئے ہے۔ یہ سینٹر مرکز کی مدد قائم کئے جائیں گے۔

.iiiنفاذ

حال ہی میں موٹر گاڑیوں کے تعلق سے جو ترمیمی قانون 2019 منظور ہوا ہے، اس میں اس بات کا التزام ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے حوالے سے ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے اِن قوانین کو سختی سے لاگو کیا جائے۔ اس قانون میں سخت جرمانے کا بھی التزام ہے۔

موٹر گاڑیوں کے حوالے سے ترمیمی ایکٹ 2019 کے مطابق ضابطوں کو لے کر ایک کتابچے کی اشاعت ہوچکی ہے اور اس کا مقصد سڑک تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔

.ivایمرجنسی کیئر

  1. موٹر گاڑی (ترمیمی)قانون 2019 میں حادثے کے شکار لوگوں کے فوری علاج کے لئے کیش لیس علاج کی ایک اسکیم موجود ہے۔
  2. نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا نے قومی شاہراہوں کی مکمل شدہ  راہداری کے تمام  ٹول پلازہ پر ایک ایمبولینس کی موجودگی کو یقینی بنانےکے اقدامات کئے ہیں۔
  3. اس کے علاوہ اے آئی ایس-125کے مطابق 297 ایمبولنسوں میں بنیاد ی لائف سپورٹ نصب کئے گئے ہیں اور باقی ماندہ ایمبولنسوں کی جدیداری کا عمل جاری ہے۔

یہ معلومات سڑک ٹرانسپورٹ اور قومی شاہراہ کے مرکزی وزیر جناب نتن جے رام گڈکری نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

 

************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 6702)


(Release ID: 1736952) Visitor Counter : 174


Read this release in: English , Marathi , Punjabi