نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

کھیلوں کے مرکزی جناب انوراگ ٹھاکر اور کھیلوں کے وزیرمملکت جناب نیستھ پرمانک نے اولمپک کے لئے 88رکنی دستے کو روانہ کیا، یقین دلایاکہ 135کروڑہندوستانیوں کی دعائیں ان کے ساتھ ہیں

Posted On: 17 JUL 2021 11:31PM by PIB Delhi

نئی دہلی،17؍جولائی:اندراگاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر آج رات کو اولمپک کے لئے روانہ ہونے والے 54ایتھلیٹوں سمیت 88رکنی ہندوستانی دستے کورسمی طورسے روانہ کیاگیا۔نوجوانوں کے اموراورکھیلوں کے  مرکزی وزیر جناب انوراگ ٹھاکراور نوجوانوں کے اموراورکھیلوں کے وزیرمملکت جناب نیستھ پرمانک نے ایتھلیٹوں سے خطاب کیا اورانھیں نیک خواہشات پیش کیں ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001B5CP.jpg

آٹھ کھیلو ں یعنی بیڈمنٹن ، تیراندازی ، ہاکی ، جوڈو ، تیراکی ، ویٹ لفٹنگ،جمناسٹک اور ٹیبل ٹینس سے متعلق ایتھلیٹ اورمعاون اسٹاف نئی دہلی سے ٹوکیوکے لئے روانہ ہوئے ۔

تقریب میں ہندوستانی اولمپک فیڈریشن کے سربراہ جناب نریندردھروبترا ، ہندوستانی اولمپک فیڈریشن کے چیف سکریٹری جناب راجیش مہتہ اور ہندوستانی کھیل اتھارٹی کے ڈائرکٹرجنرل جناب سندیپ پردھان سمیت دیگرمعزز شخصیات موجود تھیں ۔ کھلاڑیوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے تقریب میں صرف ان ہی معززشخصیات اوردیگرافسران کو داخلے کی اجازت تھی جن کی کووڈ جانچ رپورٹ منفی تھی ۔ ٹوکیو اولمپک دستہ 127ایتھلیٹوں کے ساتھ ہندوستان کا اب تک کا سب سے زیادہ کھلاڑیوں والا دستہ ہوگا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001B5CP.jpg

نوجوانوں کے اموراورکھیلوں کے مرکزی وزیر جناب انوراگ ٹھاکرنے کہا‘جب آپ اولمپک میں ملک کی نمائندگی کرنے جاتے ہیں تو یہ آپ کے لئے ہی نہیں بلکہ پورے ملک کے لئے ایک اہم لمحہ ہوتاہے ۔ یہ آپ کے ضابطہ اخلاق ، پختہ ارادے اور وقف کرنے کے سبب ممکن ہواہے اوراسی لئے آپ یہاں ٹیم انڈیا کی نمائندگی کررہے ہیں ۔ مجھے یقین ہے کہ جب آپ میدان میں ہوں گے ، جب آپ مقابلہ آرائی میں حصہ لے رہے ہوں گے ، توآپ اپنی پوری توانائی ، پختہ ارادے اور ترغیب کے ساتھ وہاں ہوں گے ۔جیساکہ وزیراعظم ، جناب مودی نے کہاکہ بالکل کھلے دماغ کے ساتھ جائیں ۔ 135کروڑہندوستانی آپ کے ساتھ ہیں ان کی نیک خواہشات اوردعائیں آپ کے ساتھ ہیں ۔ ’

نوجوانوں کے اموراورکھیلوں کے وزیرمملکت جناب نیستھ پرمانک نے کہا ‘آپ کی پوری زندگی کی کاوشوں اور تیاریوں نے آج آپ کو اس مقام تک پہنچایاہے ۔آپ دنیا کے سب سے بڑے کھیل کے اسٹیج ٹوکیواولمپک میں مقابلہ کرنے جارہے ہیں اوراس موقع پر میں آپ کومکمل طورپر یقین دلاتاہوں کہ وزیراعظم ، جناب نریندرمودی کی قیادت میں اور135کروڑہندوستانیوں کی امیدوں کے ساتھ اولمپکس میں مقابلہ کرنے کے دوران آپ سبھی کو پوری دعائیں ملیں گی ۔ ’

اس موقع پر ہندوستانی اولمپک فیڈریشن کے صدر جناب نریندردھروبترا اور ہندوستانی اولمپک فیڈریشن کے چیف سکریٹری جناب راجیومہتا نے بھی ایتھلیٹوں سے خطاب کیا۔

****************

U-6686



(Release ID: 1736757) Visitor Counter : 170


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Punjabi