محنت اور روزگار کی وزارت

ہندوستان کے چیف لیبر کمشنر  نے  سری نگر میں پروجیکٹ افسران کے ساتھ لیبر قوانین اور نئے لیبر کوڈ کے نفاذ کا جائزہ لیا

Posted On: 18 JUL 2021 1:13PM by PIB Delhi

بھارت  کے چیف لیبر کمشنر شری ڈی پی ایس نیگی نے آج سری نگر میں مختلف ترقیاتی منصوبوں میں لیبر کوڈز میں لیبر قوانین  کو حساس بنانے  اور انکے  نفاذ کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ ایئر پورٹ اتھارٹی آف انڈیا (اے اے آئی) ، این ایچ پی سی ، بی آر او ، این ایچ آئی ڈی سی ایل ، پاور گرڈ ، ایچ پی سی ایل ، سی پی ڈبلیو ڈی ، وغیرہ کے ریاستی حکومت اور سینئر پروجیکٹ افسران کے ساتھ دوسری ملاقات میں ، جناب نیگی  نے ان کے  پروجیکٹ مقامات پر موجودہ لیبر مسائل کے بارے میں دریافت کیا۔ انھوں نے وہاں جاری مختلف سرگرمیوں کا بھی مطالعہ کیا۔

 

ریاستی حکومت کے سینئر افسران اور منصوبوں کے انچارج جنرل منیجرز نے چیف لیبر کمشنر کو مختلف لیبر قوانین کی تعمیل کے بارے میں بتایا۔ جناب  نیگی نے انکے  منصوبوں میں لیبر قوانین کی تعمیل کی صورتحال  پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے افسران اور ٹھیکیداروں کو لیبر قوانین اور نئے لیبر کوڈ کے نفاذ کی اہمیت کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے وضاحت کی کہ نئے لیبر کوڈ کی تعمیل حکومت ، ملازمین اور تمام آجرں  کے لئے کس طرح فائدہ مند ہے۔ انہوں نے منظم اور غیر منظم دونوں شعبوں میں مزدوروں کے تمام طبقات کے تحفظ  اور فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لئے  بھارتی حکومت کی خواہش  پر زور دیا ۔جناب  نیگی نے موجود افسران کو بتایا کہ لیبر کوڈ پر عمل درآمد زیادہ اہم ہے کیونکہ اکثریت  بھارتی حکومت کی پی ایس یوز ہیں اور ان سب کو قطار میں کھڑے اپنے آخری ورکر کوذہن  میں رکھنا چاہئے۔

جناب نیگی 19 اور 20 جولائی 2021 کو کارگل اور لداخ کا بھی دورہ کریں گے اوروہاں وہ  تبادلہ خیال کریں گے اور میٹنگوں میں حصہ لیں گے ۔

*******

ش ح۔ ف  ا- م ص

(U:6671)



(Release ID: 1736616) Visitor Counter : 210


Read this release in: English , Hindi , Bengali , Tamil