وزارت دفاع

چنڈی گڑھ میں ایئر فورس کے گروڑ ریجیمنٹل ٹریننگ سینٹر میں میرون بیرٹ سریمونیل پریڈ کا انعقاد

Posted On: 17 JUL 2021 4:38PM by PIB Delhi

ایئرفورس کے 69خصوصی فورس گارڈ (گروڑ)کی تربیت کے مرحلے کی کامیابی سے اختتام پذیر ہونے پر گروڑ ریجیمنٹل ٹریننگ سینٹر ایئرفورس اسٹیشن  چاندی نگرمیں 17 جولائی 2021ء کو ایک باوقار میرون بیرٹ سریمونیل پریڈ (ایم بی سی پی)کا انعقاد ہوا۔ ایئر کموڈور کے کھجوریہ  وی ایس ایم، ایئر کموڈور آپریشن(حملہ آور)نے تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے پاسنگ آؤٹ پریڈ کاجائزی لیا ۔

مہمان خصوصی نے تیز تربیت کنندگان کو باوقار ٹرافی سے نوازا اور کامیاب گروڑ تربیت کاروں کو میرون بیرٹ ، گروڑ اہلیتی بیج اور خصوصی فورسیز کا ٹیب عطا کیا۔ ایل اے سی اکھوکا موئیوا ہ کو بہترین آل راؤنڈر ٹرافی پیش کی گئی۔ نوجوان گروڑ کمانڈوز کو اپنے خطاب میں مہماں خصوصی نے تربیت حاصل کرنےوالوں کے لئے اعلیٰ سطح کی روایت کو بنائے رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے تربیت حاصل کرنے والے ملازمین کو ان کی کڑی محنت کے لئے مبارکباد دی ا ور انہیں اونچی اڑان بھرنے کےلئے متحرک کیا۔

پریڈ کے دوران گروڑ نے کم بیٹ فائرنگ اسکل، ہاسٹیج ریسکیو فائرنگ ڈرِل، اسالٹ ایکسپلوسیو ، رکاوٹ پار کرنے کی ڈرِل ، دیوار چڑھنا؍پھسلنا؍تیزی کا مظاہرہ کرنے کی صلاحیت  اور فوجی مارشل آرٹ کا مظاہرہ کیا۔

میرون بیرٹ سیریمونیل پریڈ گروڑ کے لئے فخر اور حصولیابی کا لمحہ ہے، جو ان کی تربیت کے خاتمے کو ’ینگ اسپیشل فورس آپریٹرس‘ میں تبدیل ہونے کا نشان ہے۔

 

001.jpeg

 

002.jpeg

 

************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

 

(U: 6654)



(Release ID: 1736482) Visitor Counter : 208