وزارت خزانہ

'امریکی سرمایہ کاری کے لئے عالمی منزل کے طور پر ہندوستان کی پائیدار اور جامع ترقی میں اضافہ' کے عنوان سےامریکہ – ہندوستان تجارتی کونسل (یو ایس آئی بی سی) کے گول میز کانفرنس سے وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کا خطاب

Posted On: 16 JUL 2021 9:58PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی۔ 16  جولائی     خزانہ اور کارپوریٹ امورکی مرکزی وزیرمحترمہ نرملا سیتارمن نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ امریکہ –ہندوستان تجارتی کونسل (یو ایس آئی بی سی) کے زیر اہتمام گول میز کانفرنس میں شرکت کی۔ 'امریکی سرمایہ کاری کے عالمی منزل کے طور پر ہندوستان کی پائیدار اور جامع ترقی میں اضافہ' کے عنوان سے منعقدہ کانفرنس میں کئی اہم غیر ملکی سرمایہ کاروں جیسے جنرل الیکٹرک، بیکسٹر ہیلتھ کیئر یو ایس اے، برینبلس، مارش اینڈمیک لینن کمپنیز، پیپسیکو وغیرہ کے نمائندوں نے شرکت کی۔

گول میز نے سرمایہ کاروں کو حکومت ہند کی وزیر خزانہ اور دیگر اعلی عہدیداروں کے ساتھ شرکت کا موقع فراہم کیا۔اس دوران حیاتیاتی سائنس، سبز توانائی ، بنیادی ڈھانچے، انشورنس، دفاع، سلامتی، مینوفیکچرنگ ، قابل تجدید توانائی ، بجلی ، دواسازی ، ٹیکسٹائل ، مہمان نوازی اور ڈیجیٹل معیشت  وغیرہ پر تبادلہ خیالات کیے گئے۔

محترمہ سیتارمن نے کووڈ کی دوسری لہر کے دوران ہندوستان کے لئے وسائل متحرک کرنے کی غرض سے عالمی ٹاسک فورس بنانے کے لیےامریکہ کی 40 بڑی کمپنیوں کے سی ای او کی کوششوں کی ستائش کی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ہندوستان اور امریکہ نے بھی 500 بلین ڈالر کے دو طرفہ تجارت کا ایک حوصلہ افزا ہدف مقرر کیا ہے۔

محترمہ سیتارمن نے حالیہ اعلان کردہ حوصلہ افزا پیکجوں کے بارے میں بات کی جو سرمایہ کاروں کی بنیادی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے تیار کیا گیا ہے۔ انہوں نے سرمایہ کاروں کو ہندوستان کی وسیع پیمانے پر مستقل اور مسلسل اصلاحات کے بارے میں بھی بتایا جس کے باعث ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری کے لئے ایک پرکشش منزل بن گیا ہے اور ہندوستان عالمی معاشی طاقت کے طور پر ابھر رہا ہے۔وزیر خزانہ نے گفٹ (جی آئی ایف ٹی) سٹی میں بین الاقومی مالیاتی خدمات کے مرکز (آئی ایف ایس سی) سے متعلق اس سال کے بجٹ اقدام کا بھی  ذکر کیا ، جس سے حکومت ہندوستانی معیشت اور پورے خطے کے مفاد میں جدت اور مالی سرگرمیوں کے لئے عالمی سطح پر مسابقتی مرکز کی حیثیت سے اس کی ترقی کے لئے پرعزم ہے۔

سرمایہ کاروں کے لیےخاص طور پر حسب ذیل پیغامات تھے:

  • غور و خوض کے بعد اٹھائے گئے راحت اور بچاؤ کے کاموں نیز ٹیکہ کاری مہم میں تیزی کے باعث  کووڈ انفیکشن میں کمی واقع ہوئی
  • حالیہ مہینوں میں معاشی استحکام اور معاشی بحالی میں مضبوطی
  • سرمایہ کاری کی منزل کے طور پر ہندوستان کی طاقت / فوائد
  • ہندوستان کو "خود انحصار" بنانے کا تصور
  • بنیادی ڈھانچے پر مبنی معاشی ترقی کے سمت میں اٹھائے گئے اقدامات
  • سرمایہ کاروں کے لئے کثیر جہتی مواقع پیدا کرنا
  • گذشتہ 6 سالوں میں اصلاحات پر عملدرآمد کی سمت میں ملک کا مضبوط ٹریک ریکارڈ

اپنے اختتامی کلمات میں محترمہ نرملا  سیتا رمن نے ایک خود انحصار جدید ہندوستان کی تعمیر کے لئے ایک مجموعی تصور کے ساتھ آگے بڑھنے کے بارے میں بات کی۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ قوم امریکی سرمایہ کاروں کے ساتھ طویل مدتی تعلقات کے لئے پرعزم ہے۔ انہوں نے اس سلسلے میں کہا:

  • مسلسل اور مستقل پیداواری اصلاحات جو ہندوستان کو سرمایہ کاروں کے لئے دوستانہ منزل بناتی ہیں
  • متحرک اور ترقی پذیر مالیاتی منڈی
  • بنیادی ڈھانچے کے شعبہ میں زبردست سرمایہ کاری جاری ہے
  • ہندوستانی معیشت کے دوبارہ مستحکم ہونے کا اشارہ دے رہے کووڈ اور اس کے بعد کے نتائج
  • اختراعات، تحقیق و ترقی کی زبردست صلاحیت

اقتصادی امور کے سکریٹری ، جناب اجے سیٹھ نے پالیسی اور محصولات کے شعبوں میں ہندوستان کی پیشرفت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے ای – وے بل سسٹم پر زور دیا جو بین ریاستی اور ریاستوں  دونوں صورتوں میں اشیاء کی تیز رفتار اور زیادہ آسانی سے نقل و حرکت کو فروغ دیتا ہے۔ انہوں نے اس سال کےبجٹ کا بھی ذکر کیا جس میں سرمایہ کاری اور ٹیکس کی  تحدید کے امورکا حل ، اثاثوں سے رقم حاصل کرنے اور بیشتر شعبوں کی نجکاری کی طرف توجہ دی جارہی ہے۔

یو ایس آئی بی سی کے بارے میں

امریکہ – ہندوستان  تجارتی کونسل 1975 میں بزنس ایڈووکیسی تنظیم کی حیثیت سے تشکیل دی گئی تھی تاکہ نجی شعبوں کے  سرمایہ کاری کو فروغ دیا جاسکے ۔ یہ کونسل امریکہ اور ہندوستان کے مابین کاروبار کو آسان ، زیادہ منافع بخش اور موثر بنانے میں مدد کرتا ہے۔ یہ دنیا کی دو بڑی جمہوریتوں کو جوڑتا ہے اور کاروباری چیلنجوں کے پائیدار حل کی ترغیب دیتا ہے – مقامی اور عالمی دونوں۔  

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

 

U-6649

 



(Release ID: 1736463) Visitor Counter : 184