بجلی کی وزارت

بجلی اور ایم این آر ای کے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ نے ’’پائیدار مسکن کے لئے :توانائی استعدادسازی 2021 نئی پہل ‘‘ کا افتتاح کیا


بھارتی حکومت رہائشی اور تجارتی اسٹیبلشمنٹ میں توانائی کی کارگزاری کو بہتر بنانے پر توجہ دے رہی ہے : جناب آر کے سنگھ

تعمیراتی شعبے سے منسلک 15 ہزار سے زیادہ ماہر تعمیرات ، انجینئرس اور سرکاری افسران کو توانائی کی کارگزاری پر بی ای ای تربیت دے گا

Posted On: 16 JUL 2021 6:54PM by PIB Delhi

بجلی اور تجدید اور قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ نے آج آزادی کا امرت مہوتسو کے ایک حصے کے طور پر بھارتی حکومت  کی توانائی استعداد سے منسلک مختلف  اقدامات  کا اعلان کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20210716-WA0014JT38.jpg

بیورو آف انرجی  ایفیشی اینسی کے   پائیدارمسکن  کے لئے ’’توانائی استعداد سازی 2021 نئی پہل ‘‘  کا ورچوئل طریقہ سے افتتاح  کرتے ہوئے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ نے اپنے عزم کا اعادہ کیا کہ معیشت میں خاص طور سے تعمیرات کے شعبے میں توانائی کے استعداد کو فروغ دینے کی کوشش جاری رکھیں گے۔بی ای ای کو یہ مہم شروع کرنے کے لئے مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے تجویز پیش کی کہ سبھی افسران تعمیرات کے شعبے میں توانائی کے استعداد کے نفاذ کی سمت میں ہر طرح کی رکاوٹوں کو دور کرنے اور مانگ پوری کرنے کے لئے توانائی استعداد اور توانائی کے ڈھانچے کے ڈیزائن کی مسلسل کوشش جاری رکھیں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20210716-WA0013NYF5.jpg

 

ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جناب آر کے سنگھ نے کہا کہ  تعمیراتی شعبے کی صنعت کے بعد دوسرا سب سے بڑا توانائی کی کھپت کرنے والا شعبہ ہے لیکن 2030 تک یہ شعبہ ملک کا سب سے بڑا بجلی کھپت کرنے والا شعبہ ہوجائے گا۔ اس امکان کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے  بھارتی حکومت کی کوشش ہے کہ رہائشی شعبوں کے ساتھ ساتھ تجارتی اسٹیبلشمنٹ / عمارتوں میں توانائی کی بچت کی کوششوں کو اور بہتر کیا جائے۔

بجلی اور  جدید اور قابل تجدید توانائی  کے مرکزی وزیر جناب راج کمار سنگھ نے اپنے خطاب میں یہ بھی کہا کہ ملک بھر کی رہائشی عمارتوں میں توانائی کی بچت کی موجودہ سطح کو اور بہتر بنانے میں یہ کوششیں مددگار ہوں گی جس سے زندگی اور پائیدار ہوگی۔ مستقبل کو ذہن میں رکھتے ہوئے اسمارٹ ہوم ماحولیاتی نظام اور کسی بھی بنیادی ڈھانچے میں ضرورت کے تحت توانائی کھپت کا نظام آنے والے برسوں میں ایک یقینی ضرورت  ہوگی۔

بجلی کی وزارت  میں وزیرمملکت جناب کرشن پال گرجر نے اس طرح کی پہل کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ زیادہ توانائی کی استعداد کا براہ راست مطلب گھروں میں توانائی کی کھپت کی کمی اور کاربن اخراج میں کمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج شروع کی گئی ان پہل پہل کی وجہ سے مستقبل میں ایک بہتر اور زیادہ موثر مکانات دستیاب ہوں گے۔

بجلی کی وزارت میں سکریٹری جناب الوک کمار نے  واضح کیا کہ یہ سبھی پہل بھارت کی توانائی کی کارگزاری  کو فروغ دینے کے لئے اہم رول ادا کرنے جارہی ہیں اور یہ ماڈل  دنیا بھر میں اپنایا جائے گا۔

آج جو پہل شروع کی گئی ان میں :

  • ایکو نواس سنہیات 2021 کے تحت تعمیرات کی خدمات میں کم سے کم بجلی کھپت کارگزاری ضرورتوں کے مطابق خصوصی  کوڈ میں کام پورا کیا جائے گا۔
  • ویب پر مبنی ایک پلیٹ فارم ’’ دی ہینڈبک آف رپلیکیبل ڈیزائن فار انرجی ایفیسینٹ ریزیڈینشیئل بلڈنگس‘‘ دستیاب ہوگا جس کا استعمال بھارت میں کم توانائی   کھپت والی  عمارتوں کی تعمیر میں ایک کارگر اور اپنائی جاسکے لائق معلومات  اور جانکاریوں کے ذریعہ کے طورپر کیا جاسکے گا۔
  • توانائی کی استعداد والی عمارتوں کی تعمیر اتی  اشیا کے لئے اسٹینڈرڈ کے عمل کو پورا کرنے کے مقصد سے تعمیراتی مصنوعات کی ایک آن لائن ڈائرکٹری تیار کی جائے گی۔
  • نیرمان ایوارڈ (این ای ای آر ایم  اے این  یعنی نیشنل انرجی ایفیشینسی روڈ میپ فار موومنٹ ٹورڈس افورڈیبل اینڈ نیچورل ہبی ٹیٹ ) کا اعلان کیا جائے گا جس کا مقصد بی ای ای کی توانائی کی بچت بلڈنگ کوڈ کے مطابق تیارخصوصی طور سے توانائی بچت  بلڈنگ ڈیژائن کو فروغ دیا جائے گا۔
  • ذاتی استعمال والی عمارت میں  توانائی کی کارگزاری اور توانائی بچت کو بہتر بنانے کے لئے توانائی کاگزاری والے گھروں کی ریٹنگ کے لئے آن لائن  اسٹار ریٹنگ ٹول تیار کیا چکا ہے ۔ یہ  پیشہ وروں کو اپنے گھروں میں توانائی کی کارگزاری کے  سب سے جدیدمتبادل کو اپنانے کے لئے فیصلہ کرنے میں مدد کرے گا۔
  • انرجی کنزرویشن بلڈنگ کوڈ (ای سی بی سی ) 2017 اور ایکو نوواس سنہیتا (ای این ایس ) 2021 کے تحت 15000 ماہرین تعمیرات ، انجینئروں اور سرکاری افسران کو تربیت دی جائے گی۔

بھارت کی آزادی کی 75 ویں سالگرہ منانے  کے لئے ’آزادی کا امرت مہوتسو ‘بھارتی حکومت کی کوشش ہے۔ اس اتسو کے تحت بجلی کی وزارت 75 ہفتوں کے دوران 75 پروگرام  منعقد کرے گی۔

بی ای ای کے بارے میں :

بھارتی حکومت نے بیورو آف انرجی ایفیشی اینسی  (بی ای ای )  کا قیام  انرجی کنزرویشن ایکٹ ، 2001 کے تحت یکم مارچ 2002 کو کیا تھا۔ بیورو آف انرجی ایفیشی اینسی  کا مقصد  انرجی کنزرویشن ایکٹ 2001 کے مجموعی ڈھانچے کے تحت توانائی کی کھپت میں کمی لانے کی ان سبھی تدابیر میں سبھی پیشہ وروں کی مدد کرنا ہے جو بازار کے اصولوں کے مطابق ہوں۔ یہ مقاصد سبھی فریقوں کی شراکت داری سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ اس کے نتیجے میں سبھی شعبوں میں توانائی کی کارگزاری کی پائیدار تدابیر اپنائی جاسکیں گی۔

*******

                              

ش ح۔ ف  ا- م ص

(U:6657)

 



(Release ID: 1736460) Visitor Counter : 232