وزارت دفاع
بھارتی بحریہ نےدو ایم ایچ-60 آر کثیر جہتی ہیلی کاپٹر (ایم آر ایچ) کا پہلا بیچ حاصل کرلیا ہے
Posted On:
17 JUL 2021 11:18AM by PIB Delhi
بھارتی بحریہ نے 16 جولائی 2021 کو سین ڈیاگو کے این ایس ایس شمالی آئی لینڈ میںنیول ائیر اسٹیشن میں منعقد ایک تقریب میں امریکی بحریہ سے اپنے لئے پہلے دو ایم ایچ-60 آر کثیر جہتی ہیلی کاپٹر (ایم آر ایچ) کو حاصل کرلیا ہے۔ ان ہیلی کاپٹروں کی امریکی بحریہ سے، ہندوستانی بحریہ میں باضابطہ طور پر منتقلی ہونے کی نشاندہی اس تقریب میں کی گئی تھی، جسے امریکہ میں ہندوستانی سفیرعزت مآب ترنجیت سنگھ نے قبول کیا۔ تقریب کے دوران وائس ایڈمرل کینیتھ وہائٹ سیل، کمانڈر نیول ائیرفورس، یو ایس این اور وائس ایڈمرل رونیت سنگھ، ڈی سی این ایس، آئی این کے مابین ہیلی کاپٹر کے دستاویزوں کا تبادلہ بھی کیا گیا۔
ایم ایچ-60 آر ہیلی کاپٹر کولاک ہیڈ مارٹن کارپوریشن، یو ایس این نے بنایا ہے جو ہر موسم میں کام کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، جسے جدید ترین ایویونکس/ سینسر کے ساتھ متعدد مشنوں میں مدد کرنے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ بھارتی بحریہ امریکی حکومت سے فارن ملٹری سیل یعنی غیرملکی فوجی فروخت کے تحت ایسے 24 ہیلی کاپٹر خرید رہی ہے۔ ان ہیلی کاپٹروں کو متعدد خصوصی آلات اور ہتھیاروں سے لیس کیا جائے گا۔
ان ایم آر ایچ کو ہندوستانی بحریہ میں شامل کرنے سے تین جہتی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔بھارتی عملے کا پہلا دستہ اس وقت امریکہ میں ان طاقتور ہیلی کاپٹروں کو استعمال کرنے کی تربیت حاصل کررہا ہے۔
ش ح۔ ن ر (17.07.2021)
U NO:6645
(Release ID: 1736400)
Visitor Counter : 307