سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
ٹرین بیت الخلاء کی صفائی کا خودکار نظام - بایو بیت الخلاء کا ایک کم خرچ متبادل
Posted On:
16 JUL 2021 1:19PM by PIB Delhi
نئی دہلی،16 جولائی ،2021 / بیت الخلا کے فضلےکو اکٹھا کرنے کے لیے ایک خود کار ٹکنالوجی جو برقرار رکھنے میں آسان ہے اور بایو بیت الخلاء کا ایک سستا متبادل ہے جسے بھارت کے سائنسدانوں نے تیار کیا ہے۔ بھارتی ریلویز کے بیت الخلاء کے نظام کی دیکھ بھال کرنے میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔
موجودہ بایو بیت الخلاء میں جن جراثیم کو انسانی فضلے کو گیس میں بدلنے کےلیے استعمال کیا جاتا ہے ان جراثیم سے پلاسٹک اور کپڑے کو نہیں جلایا سڑایا جاسکتا۔ یہ پلاسٹک اور کپڑا مسافر استعمال کرتے ہیں۔ لہذا اس طرح ٹینک میں اس طرح کے گلنے سڑنے والے سامان کا نا تو کوئی بندوبست کیا جاسکتا ہے اور نہ ہی اسے ہٹایا جاسکتا ہے۔
شیورولو انجینئرنگ کالج کے ڈاکٹر آر وی کرشنیا کی تیار کردہ ٹکنالوجی ایک کسی چلتی ہوئی ٹرین سے بیت الخلاء کے فضلے کو اکٹھا کرنے کا ایک خودکار نظام ہے۔ اس نظام کے ذریعے مختلف سامان کو الگ کر کے اسے قابل استعمال بھی بنایا جاسکتا ہے۔
اس ٹکنالوجی کو سائنس و ٹکنالوجی کے محکمے کے ایڈوانسڈ مینوفیکچرنگ ٹکنالوجیز پروگرام کی مدد سے تیار کیا گیا ہے جو میک ان انڈیا پہل کے مطابق ہے۔ اسے قومی سطح پر پیٹینٹ کر دیا گیا ہے اور یہ اب جانچ کے مرحلے میں ہے۔
یہ خودکار نظام تین آسان مرحلوں پر مشتمل ہے۔ سیپٹک ٹینک (جو ریل پٹری پر رکھا جاتا ہے) اس کے اوپر کا ڈھکن اس وقت کھلتا ہے جب ٹرین سیپٹک ٹینک پر پہنچتی ہے۔ جو ریڈیو فریکوینسی شناخت والے سینسر کے ذریعے رکھا جاتا ہے۔
اس ٹیکنالوجی کو بھارتی ریلویز کو مقصد بنا کر تیا ر کیا گیا ہے جس میں کم لاگت کو سامنے رکھا گیا ہے ۔
مزید تفصیلات کے لیے ڈاکٹر آر وی کرشنیہ سے اس نمبر 9951222268 پر اور اس ای میل r.v.krishnaiah[at]gmail[dot]com پر رابطہ قائم کیا جاسکتا ہے۔
تصویر : اس نظام کے سامنے کی تصویر
***
م ن ۔ اس۔ ت ح ۔
U –6628
(Release ID: 1736342)
Visitor Counter : 300