وزارت دفاع

جنوبی ایئرفورس کمان کے کمانڈروں کا اجلاس

Posted On: 16 JUL 2021 5:05PM by PIB Delhi

نئی دہلی،16؍جولائی2021:

ایئرفورس کے سربراہ  ایئر  چیف مارشل آر کے ایس بھدوریا پی وی ایس ایم، اے وی ایس ایم، وی ایم، اے ڈی سی نے جنوبی ایئرفورس کمان (ایس اے سی)کمانڈروں کے اجلاس کے لئے بتاریخ 15 اور 16 جولائی 2021ء کو تروونت پورم کا دورہ کیا۔

ایئر مارشل مانویندر سنگھ اے وی ایس ایم، وی آر سی، وی ایس ایم جنوبی ایئرفورس کمان کے اے او سی –اِن-سی نے اُن کا استقبال کیا اور انہیں کمان کی مہم کے تحت تیاریوں کی صورتحال کے بارے میں معلومات دی۔جنوبی ایئرفورس کے کمان کے کمانڈروں کو اپنے خطاب میں ایئرفورس سربراہ نے اپنی فوجی مہم سے متعلق ذمہ داریوں کو پورا کرنے میں انڈین ایئرفورس کی ہمیشہ تیار رہنے کی ضرورت کو دوہرایا۔ انہوں نے کئی بنیادی ڈھانچہ پہلوں پر تیزی سے نظر رکھنے اور اپنی ذمہ داری کے شعبے میں مہم سازی کی اہمیت کا کام کاج کرنے کے لئے جنوبی ایئرفورس کمان کی کوششوں کی ستائش کی۔ ایئرفورس سربراہ نے ہوائی فوج میں خاص طورپر ایل سی اے تیجس اور سکھوئی -30، ایم کے آئی اسکواڈرون جیسی نئی شامل شدہ فوجی اثاثے کے ذریعے تیزی سے مہم سازی تیاری حاصل کرلینے پر اطمینان کا اظہار کیا۔

 

************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

 (U: 6622)


(Release ID: 1736262) Visitor Counter : 179


Read this release in: English , Hindi , Tamil