شہری ہوابازی کی وزارت
شہری ہوابازی کی وزارت کی جانب سے ڈرون قوانین ، 2021 مسودہ عوامی مشاورت کے لئے جاری کئے گئے
Posted On:
15 JUL 2021 11:27AM by PIB Delhi
نئی دہلی،15؍جولائی :شہری ہوابازی کی وزارت (ایم اوسی اے ) نے عوامی مشاورت کے لئے تازہ ترین –دی ڈرون رولز ،2021جاری کیا۔ ٹرسٹ کے احاطوں، ذاتی تصدیق اور غیرمداخلتی نگرانی پرمبنی ڈرون قوانین ،2021یو اے ایس قوانین 2021(12مارچ ،2021کوجاری کیاگیا ) کی جگہ لیں گے ۔ عوامی تبصروں کو موصول کرنے کی آخری تاریخ 5اگست ، 2021ہے ۔
ڈرون قوانین 2021کے مسودے سے ہٹائے گئے اہم قوانین درج ذیل ہیں :
- منظوریاں ختم کی گئیں :منفرد اجازت نامہ ، منفرد پروٹوٹائپ شناختی نمبر ، کمپرمنس سرٹیفکیٹ، بحالی سرٹیفکیٹ، درآمدکی منظوری ، موجودہ ڈرونز کی منظوری ، آپریٹرپرمٹ ،آرینڈ ڈی تنظیم کی منظوری ،طلباء ریموٹ پائلٹ لائسنس ، ریموٹ پائلٹ ہدایت کاراجازت نامہ ، ڈرون اور اجازت نامہ وغیرہ ۔
- فارمس کی تعداد 25سے کم کرکے 6کردی گئی ہے ۔
- فیس کو برائے نام کردیاگیاہے ۔ ڈرون کی جسامت سے کوئی تعلق نہیں ۔
- ‘نوپرمیشن –نو ٹیک- آف ، (این پی این ٹی ) ،بروقت ٹریکنگ بیکان ،حیاتیاتی فینسنگ جیسے محفوظ فیچرز وغیرہ ، جس کے بارے میں مستقبل میں مطلع کیاجائے گا۔ ایک چھ مہینے کی لیڈ ٹائم تعمیل کے لئے فراہم کی جائیں گی ۔
- ڈیجیٹل اسکائی پلیٹ فارم، دوستانہ کاروباری –سنگل ونڈوآن لائن سسٹم کے طورپرتیارکیاجائے گا۔
- ڈیجیٹل اسکائی پلیٹ فارم پر انسانی انٹرفیس کو کم سے کم کیاجائے گااورزیادہ سے زیادہ اجازت نامہ خود بخود جنریٹ ہو گا۔
- ڈیجیٹل اسکائی پلیٹ فارم پر سبز،پیلا اورسرخ زون کے ساتھ انٹرایکٹوایئراسپیس نقشہ دکھایاجائے گا۔
- ایئرپورٹ احاطوں سے پیلے رنگ کا زون 45کلومیٹرسے کم ہوکر 12کلومیٹرہوجائے گا۔
- گرین زونز میں 400فٹ کے اوپراور ایئرپورٹ احاطوں سے 8اور12کلومیٹرکے درمیان رقبے میں 200فٹ سے اوپر پرواز کی اجازت کی ضرورت نہیں ہے ۔
- چھوٹے ڈرونز(غیرتجارتی استعمال کے لئے ) نینوڈرون اور آراینڈ ڈی تنظیموں کے لئے پائلٹ لائسنس کی ضرورت نہیں ہے ۔
- بھارت میں درج غیرملکی ملکیت کی کمپنیوں کے ذریعہ ڈرون کے آپریشن پر کوئی پابندی نہیں ہے ۔
- ڈی جی ایف ٹی کی طرف سے ڈرونز اور ڈرونز کے اجزا کی درآمد کو باقاعدہ منضبط کیاجائے گا۔
- کسی بھی رجسٹریشن یالائسنس جاری کرنے سے قبل کسی سیکیورٹی منظوری کی ضرورت نہیں ہے ۔
- منفرد شناختی نمبر پیشگی اجازت اور آراینڈ ڈی اداروں کے لئے ریمورٹ پائلٹ لائسنس کے لئے لائق پرواز سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں ہے۔
- ڈرونز قوانین 2021کے تحت ڈرونز کی کوریج میں 300کلوگرام سے 500کلوگرام تک کااضافہ ہواہے ۔ اس میں ڈرونز ٹیکس بھی شامل ہوگا ۔
- تمام ڈرونز کی ٹریننگ اور ٹسٹنگ منظورشدہ ڈرونزکی جانب سے انجام دیاجائے گا۔ ڈی جی سی اے ٹریننگ ضروریات ،نگرانی کے ڈرونز اسکول اور آن لائن پائلٹ لائسنس کی فراہمی کی معلومات فراہم کرے گا۔
- کوالٹی کونسل آف انڈیاکو منتقل کردہ پرواز کے لائق اسناد کا اجرا ء اور اس کے ذریعہ مجاز کردہ اسناد سے متعلق ادارے ۔
- مینوفیکچرر اپنے ڈرونز کی منفرد شناختی نمبر سیلف سرٹیفیکیشن کے ذریعہ ڈیجیٹل اسکائی پلیٹ فارم پر جنریٹ کرسکتے ہیں ۔
- ڈرونز کی منتقلی اورانضمام کے لئے آسان ترین عمل بتائے گئے ہیں ۔
- معیاری آپریٹنگ کے طریقہ کار( ایس اوپی ) اور تربیتی طریقہ کارکا مینوول (ٹی پی ایم )ڈی جی سی اے کی جانب سے صارفین کی جانب سے ذاتی نگرانی کے لئے ڈیجیٹل اسکائی پلیٹ فارم پرتفصیل کی وضاحت کی جائے گی، جب تک کسی منظوری کی ضرورت نہیں ہے ۔
- ڈرونز قوانین کے تحت زیادہ سے زیادہ جرمانے کو ایک لاکھ روپے تک کردیاگیاہے تاہم یہ سز ادیگرخلاف ورزی کی صورت میں نافذنہیں ہوگی ۔
- ڈرونز کوریڈورکارگو ڈلیوری کے لئے تیارکئے جائیں گے ۔
- ڈرون پرموشن کونسل کاروباری دوستانہ ریگولیٹری نظام کے لئے قائم کیاجائے گا۔
عوامی نوٹس کا لنک
****************
)15.07.2021 (ش ح ۔ع ح۔ع آ
U-6578
(Release ID: 1735791)
Visitor Counter : 337