وزارت خزانہ

خوردنی تیلوں کے امپورٹ کلیئرینس کا وقت کافی کم ہوکر تقریباً 3-4 دن رہ گیا ہے، اس وقت بندرگاہوں پر کوئی بھی کھیپ رکی ہوئی نہیں ہے

Posted On: 14 JUL 2021 5:35PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  14/جولائی 2020 ۔ بھارت کا محکمہ کسٹمز فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرس اتھارٹی آف انڈیا (ایف ایس ایس اے آئی) کے اشتراک سے خوردنی تیلوں کی درآمداتی منظوری (امپورٹ کلیئرینس) کی مسلسل نگرانی کررہا ہے۔ یہ دیکھا گیا ہے کہ خوردنی تیل کے لئے درآمداتی منظوری میں لگنے والا وقت کم ہوکر تقریباً 3 سے 4 دن رہ گیا ہے، جو کہ نمونہ لینے، ٹیکس  کی ادائیگی اور لاجسٹکس میں لگنے والا معمول کا وقت ہے۔ اس بات کو یقینی بنایا جارہا ہے کہ بندرگاہوں پر جام نہ لگے۔ تجارت کو آسان بنانے اور منظوری کے عمل میں تیزی لانے کےلئے سبھی کسٹمز زون میں زونل افسروں کو نامزد کیا گیا ہے اور بحسن و خوبی نکاسی کے لئے ایک معیاری آپریٹنگ پروسیجر بھی نافذ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کسٹمز کا محکمہ صنعتی تنظیموں کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہتا ہے۔

درج ذیل اعداد و شمار سے حالیہ مدت میں خام تیل (سب سے اہم خوردنی تیل درآمدات) کی درآمدات میں قابل ذکر اضافے کا پتہ چلتا ہے:

ملین ٹن میں

تفصیل

30.6.20 سے  12.7.20

30.6.21 سے 12.7.21

خام پام آئل

2,90,694

4,04,341

 

ملین ٹن میں

تفصیل

01.4.20 سے 12.7.20

01.4.21  سے 12.7.21

خام پام آئل

19,03,035

20,91,332

 

خوردنی تیلوں سے معتلق درآمداتی / برآمداتی پالیسی، اس کی مقدار کی منظوری اور بندرگاہوں پر التوا کی صورت حال سمیت زرعی اشیاء کی قیمتوں کا بین وزارتی کمیٹی کے ذریعے ہفتہ وار بنیاد پر جائزہ لیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ وزراء کے گروپ اور سکریٹریوں کی کمیٹی کے ذریعہ بھی ان عوامل کا مستقل طور پر جائزہ لیا جاتا ہے۔

صارفین امور کا محکمہ اور محکمہ خوراک، خوردنی تیلوں کی خوردہ فروخت قیمتوں کی مسلسل نگرانی کرتا ہے اور اسے قابو میں کرنے کے لئے ضروری اقدامات کرنے کا جائزہ بھی لیتا رہتا ہے۔

عام طور پر اس سلسلے میں ٹیرف اور دیگر پالیسی جاتی اقدامات ان کمیٹیوں / گروپوں کی سفارشات کی بنیاد پر دیے جاتے ہیں۔

صارفین کو راحت دینے کے لئے حال ہی میں خوردنی تیل کے سلسلے میں کچھ اقدامات کئے گئے ہیں، ان میں خوردنی خام پام آئل پر کسٹمز ڈیوٹی 35.75 فیصد سے کم کرکے 30.25 فیصد اور ریفائنڈ پام آئل پر 49.5 فیصد سے کم کرکے 41.25 فیصد کرنا شامل ہے۔ اس کے علاوہ ریفائنڈ پام آئل کی درآمدات پر 31 دسمبر تک پابندی ہٹالی گئی ہے۔

 

******

م ن۔ م م۔ م ر

U-NO. 6556

 


(Release ID: 1735711) Visitor Counter : 168