نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کے وزیرجناب انوراگ ٹھاکر نے ٹوکیو جانے والے ہندوستانی دستے کےلئے سرکاری طورپرحوصلہ افزائی کرنے والے نغمے کو ورچوؤل طریقے سے لانچ کیا

Posted On: 14 JUL 2021 7:29PM by PIB Delhi

نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کے وزیر جناب انوراگ ٹھاکر نے ٹوکیو جانے والے ہندوستانی دستے  کےلئے سرکاری طورپر حوصلہ افزائی کرنے والے نغمے کوبدھ کے روز منعقد ایک ورچوؤل پروگرام میں   لانچ کیا۔اس پروگرام میں نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کے وزیر مملکت جناب نیسیتھ پرمانک،انڈین اولمپک کے صدر جناب نریندر بترا،آئی او اے کے سکریٹری جنرل جناب راجیو مہتا،ڈائریکٹر ،جنرل اسپورٹس اتھاریٹی آف انڈیا جناب سندیپ پردھان اور سی ای او ،ٹارگیٹ اولمپک  پوڈیم اسکیم،کمانڈر راج گوپالن نے بھی شرکت کی۔ نغمہ جس کا عنوان’ہندوستانی وے ‘ ہے ،نوجوان  پوپ گلوکارہ انننیا برلا نے پیش کیا ہے اور مشہور ہندوستانی موسیقار اے آر رحمان نے اس کی موسیقی بنائی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001UYH0.jpg

 

جناب انوراگ ٹھاکر نے فن کاروں کو اس مشکل وقت میں ایک ساتھ آنے اور پورے جوش و خروش کے ساتھ اس پروجیکٹ کو پورا کرنے کےلئے مبارکباد پیش کی۔جناب ٹھاکر نے کہا کہ ’’میں اے آر رحمان اور اننیا برلا کا اس پہل کے لئے شکریہ ادا کرتا ہوں۔انہوں نے یہ نغمہ بے حد جوش سے بنایا اور کووڈ-19کے دوران اسے عملی جامہ پہنانے  میں اور زیادہ ہمدردی کی ضرورت تھی،اور وہ بھی جب ان کےلئے تعاون کرنا آسان نہیں تھا۔آپ نے اس نغمہ کو ٹیم انڈیا کےلئے لانے میں اور ہندوستان کی حوصلہ افزائی کرنے میں پوری دلچسپی اور محنت لگائی ہے۔میری سبھی سے درخواست ہے کہ اس نغمے کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں‘‘۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002H92R.jpg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003AN2N.jpg

 

جناب نیسیتھ پرمانک نے بتایا کہ یہ گانا وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ٹوکیو جانے والے ایتھلیٹوں کے لئے ہر ممکن طریقے سے حوصلہ افزائی کرنے والی  آواز کو تیز کرنے کا ایک اور حوصلہ افزا قدم ہے۔جناب پرمانک نے کہا’’معزز وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ہمارے ٹوکیو جانے والے ایتھلیٹس کےلئے چیئر انڈیا کیمپین کا آغاز کیا ہے۔ملک ان کی حمایت اور یکجہتی کےلئے پورے دل سے آگے آیا ہے۔ میں جناب اے آر رحمان اور یوتھ آئکن اننیا برلا کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے اس حیرت انگیز  پروڈکشن کےلئے ساتھ آکر کام کیا۔‘‘

************

ش ح ۔ا م۔رب۔

U:6563



(Release ID: 1735710) Visitor Counter : 180