جل شکتی وزارت

ایک لاکھ گاؤں اور 50ہزار گرام پنچایتیں بنیں ’ہر گھر جل‘


جل جیون مشن نے تیز رفتار اور بڑے پیمانے پر کام کرتے ہوئےگزشتہ 23ماہ میں 4.5کروڑ کنبوں کو نل کے پانی کی فراہمی کی

Posted On: 14 JUL 2021 4:38PM by PIB Delhi

وزیر اعظم نریندر مودی کے ملک میں 2024تک ہر گھر میں نل کے صاف پانی کی فراہمی کرانے کے خواب کو پورا کرنے کےلئے ،جل مشن  حکومت نے تیز رفتار اور بڑے پیمانے پر کام کرتے ہوئے آج ایک بڑا سنگ بنیاد طے کرتے ہوئے 23ماہ کی مختصر مدت  میں ملک بھر میں ایک لاکھ گاؤں کو نل کے پانی کی فراہمی کو ممکن بنایا ہے۔ اس پروگرام کےآغاز کے وقت ملک میں 18.94کروڑ دیہی کنبوں میں صرف 3.23کروڑ (17فیصد) کے پاس ہی نل کے پانی کے کنیکشن تھے۔کووڈ-19کی وبا اور لاک ڈاؤن جیسی رکاوٹوں کے باوجود  جل جیون مشن نے23ماہ کے دوران  4.49 کروڑ  نل کے پانی کے کنیکشن فراہم کئے اوران پنچایتوں میں ہر کنبے کو نل کے پانی  فراہمی کرکے ، 50ہزار گرام پنچایتوں کو بھی ’ہر گھر جل‘بنایا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001JC65.jpg

آج نل کے پانی کی فراہمی 7.72کروڑ(40.77فیصد)کنبوں تک پہنچ چکی ہے۔گوا،تلنگانہ،انڈمان اور نکوبار جزائر اور پڈوچیری کے دیہی علاقوں میں صد فیصد نل کے پانی کی فراہمی اور یہ اب ’ہر گھر جل‘ کے زمرے میں آچکےہیں۔وزیراعظم کے نظریے  ’سب کا ساتھ ،سب کا وکاس  ،سب کا وشواس‘کے اصول پر چلتے ہوئے مشن کا نصب العین  ’کو بھی باقی نہ رہ جائے‘ہے اور گاؤں کے ہر کنبے تک نل کے پانی کی فراہمی ہونی چاہئے۔موجودہ وقت میں ،71 اضلاع،824بلاک،50309گرام پنچایتوں اور 100275گاؤں کو ’ہرگھر جل ‘ کے ہدف کے تحت لایا جا چکا ہے۔

وزیراعظم ،جناب نریندر مودی  جی نے 15اگست ،2019 کو اعلان کیاتھا کہ پانی کی سپلائی کرنے پر کام کرنے والے پہلے کے پروگراموں مختلف ایک مثال قائم کرتے ہوئے جل جیون مشن نے پانی کی فراہمی کے بنیادی ڈھانچے کے بجائے پانی کی فراہمی کی سروس پر توجہ مرکوز کی۔جل جیون مشن کے تحت،سماجی و اقتصادی حالات سے قطع نظر ہر کنبے کو پانی کی فراہمی دینا مقصد ہے۔جل جیون مشن ’کوئی بھی باقی نہ رہ جائے‘ کے اصول پر تیار کیا گیا ہے جس میں سماج کے  غریب سے غریب ،کمزور اور درمیانے طبقوں –جنہیں اب تک کنیکشن نہیں دئے گئے ،انہیں یقینی طورپر ان کے گھروں تک نل کے پانی کی فراہمی دینے کو یقینی بنانا مقصد ہے۔گھروں تک پینے کے صاف پانی کی فراہمی سے صدیوں کے دیہی ہندوستان میں دقتیں جھیل رہیں  خواتین اور لڑکیوں کو بچایا جائے گا۔اس سے ان کی صحت،تعلیم  اور سماجی و اقتصادی حالات میں بہتری آئے گی۔اس کے علاوہ  ہر گھر میں نل کے پانی کے کنیکشن سے لوگوں میں وقار پیدا ہوگا کیونکہ اس سے دیہی اور شہری خلا کو بھرا جا سکے گا اور محفوظ پانی تک رسائی سے طرز زندگی میں آسانی بھی پیدا ہوگی۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002PIW3.jpg

پانچ سال کی قلیل مدت میں ہر دیہی کنبے کو نل کے پانی کی فراہمی کے اس بڑے ہدف کو حاصل کرنے کےلئے حکومت نے 3.60لاکھ کروڑ روپے مختص کئے ۔21-2020میں 11000کروڑ روپے کی ایک رقم ریاستوں /مرکز کے زیر انتطام علاقوں کو مختص کی گئی ۔22-2021کےلئے ،رواں مالی سال میں جل شکتی کے مرکزی وزیر گجیندر سنگھ شکھاوت نے فنڈ الاٹمنٹ میں چار گنا اضافے کو منظوری دی ہے،جس سے ہدف کو حاصل کرنے کےلئے فنڈ کی ضرورت میں کوئی کمی نہ ہو۔صرف تین مہینوں میں ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے اپنے ایکشن پلان (اے اے پی)کے تحت تجویز کردہ فنڈ کے استعمال اور ضرورت کی بنیاد پر 8891کروڑ روپے حاصل کرلئے ہیں۔

سال 22-2021 میں،ریاستوں کو 26940کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں ،کیونکہ 15ویں فناس کمیشن نے دیہی لوکل باڈیز /پی آر آئی کوپانی اور صفائی ستھرائی کےلئے گرانٹ منظور کی ہے۔آئندہ پانچ برسوں میں 26-2025تک 142084کروڑ روپے کی یقینی فنڈنگ کا انتظام ہے۔ملک بھر میں دیہی علاقوں میں اس زبردست سرمایہ کاری سے اقتصادی سرگرمیوں اور دیہی معیشت میں رفتار پیدا ہوگی۔گاؤں میں اس سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

جل جیون مشن ایک ’نیچے سے اوپر‘ کے نقطہ نظر پر مبنی ہے ،جہاں  عمل درآمد،انتظام ،آپریشن اور دیکھ بھال تک منصوبہ بندی سے شروع کرنے میں کمیونٹی ایک اہم کردار ادا کرتی ہے۔اس مقصد کو حاصل کرنے کے لئے ریاستی حکومت کو آئندہ پانچ برسوں کے ایکشن پلان کو بنانا،ویلیج واٹر اینڈ سینی ٹیشن کمیٹی (وی ڈبلیو ایس سی)/پانی سمیتی  کو مضبوطی دینا،ویلیج کمیونیٹیز کو حمایت  دینے اور ان کی مدد کرنے کےلئے عمل درآمد والی ایجنسیوں کو شامل کرنا اور لوگوں میں بیداری لانے جیسی سرگرمیوں کو شروع کرنا  ہوگا۔اب تک 2.67لاکھ وی ڈبلیو ایس سی اور پانی سمیتیاں وجود میں آچکی ہیں اور 1.84لاکھ ویلیج ایکشن پلان ملک بھر میں شروع کئے جا چکےہیں۔

جل جیون مشن کے تحت،پانی کی قلت والے علاقے،معیار متاثرہ گاؤں،خواہش منداضلاع ،درج فہرست ذات و قبائل کی اکثریت والے گاؤں اور سنسد آدرش گرام یوجنا (ایس اے جی وائی)گاؤں نل کے پانی کی فراہمی کے لئے ترجیح میں شامل ہیں۔ گزشتہ 23ماہ کے دوران ،نل کے پانی کی فراہمی میں 7فیصد سے 33فیصد تک 117خواہش مند اضلاع میں چار گنا زیادہ اضافہ ہوا ہے۔اسی طرح  جاپانی انسیفلائٹس –ایکیوٹ انسیفلائٹس سنڈروم (جے ای –آئی ای ایس)سے متاثرہ 61اضلاع میں 97لاکھ سے زیادہ کنبوں کو نل کے پانی کی فراہمی کی گئی ہے۔696ایس اے جی وائی گاؤں اور 29063ایس سی /ایس ٹی اکثریت والے گاؤں اب ’ہر گھر جل ‘ کے زمرے میں آچکے ہیں۔ 

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004CK3G.jpg

 

ملک میں اسکولوں،آشرم شالاؤں اور آنگن واڑیوں میں بچوں محفوظ نل کے پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کےلئے ،وزیراعظم جناب نریندر مودی نے 100روزہ مہم کا اعلان کیا تھا،جس کا آغاز مرکزی وزیر گجیندر سنگھ شکھاوت نے 2اکتوبر2020کو کیا۔ مرکزی حکومت نے ریاستوں / مرکز ریاستوں سے کہا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ کچھ مہینوں میں ، باقی تمام اسکولوں ، آشرم شالاؤں اور بچوں کی صحت و صفائی میں بہتری ، آنگن واڑیوں میں محفوظ نل کے پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0032VEL.jpg

 

ریاستوں کے ساتھ شراکت میں کام کرتے ہوئے ، جل  جیون مشن 2024 تک ہندوستان کے ہر دیہی کنبوں کو مستقل اور طویل مدتی بنیاد پر مناسب مقدار میں اور مقررہ معیار میں پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے تمام کوششیں کر رہا ہے۔

*************

ش ح ۔ا م۔رب۔

U:6562

 



(Release ID: 1735709) Visitor Counter : 222