سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے سائنس کی تمام وزارتوں اور محکموں کے ساتھ پہلی مشترکہ میٹنگ کی
Posted On:
14 JUL 2021 4:36PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر کابینہ (آزادانہ چارج) سائنس و ٹیکنالوجی؛ وزیر مملکت (آزادنہ چارج) ارضیاتی سائنس؛ وزیر مملکت وزیر اعظم کے دفتر، عملہ، عوامی شکایات، پنشن کی وزارت، جوہری توانائی اور خلائی محکمہ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج مختلف وزارتوں اور محکموں کے سائنس دانوں سے تحقیق و ترقی کے شعبہ میں تعاون بڑھانے کی اپیل کی تاکہ درآمد پر ہمارے انحصار کو کافی حد تک کم کیا جا سکے۔
آج یہاں نئی دہلی میں سائنس کی تمام وزارتوں اور محکموں کی پہلی مشترکہ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر موصوف نے تحقیق و ترقی سے متعلق سرگرمیوں اور صنعتوں اور کارپوریٹ گھرانوں کے درمیان تعاون کو آگے بڑھانے کے لیے سائنس کی تمام وزارتوں کے درمیان زمینی سطح پر تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ انسانی وسائل کے شعبوں کو منظم کرنے کی ضرورت ہے اور اس کے لیے جلد از جلد ایک ادارہ جاتی نظام کو ترتیب دینے کی کوشش کی جانی چاہیے۔ ڈاکٹر سنگھ نے پرائیویٹ سیکٹر کی صنعتوں کے ذریعے کی جا رہی شاندار تحقیق و ترقی کی کاوشوں کی بھی ستائش کی۔
وزیر موصوف نے کہا کہ سائنس کی مختلف وزارتیں ملک کی تعمیر میں قابل ذکر تعاون فراہم کر رہی ہیں، لیکن انہیں الگ الگ کام نہیں کرنا چاہیے۔ وزیر اعظم نے اس اپیل کہ سائنسی کوششوں کو شہریوں پر مرکوز ہونا چاہیے، ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ سائنس کی وزارتوں اور محکموں کے کام کاج سے عام آدمی کی زندگی پر اچھا اثر پڑنا چاہیے۔
حکومت کے چیف سائنسی صلاح کار پروفیسر کے وجے راگھون، محکمہ جوہری توانائی، سائنس و ٹیکنالوجی، ارضیاتی سائنس، بائیو ٹیکنالوجی کے محکمہ کے سکریٹریز اور دیگر سینئر سائنس دانوں نے اس انتہائی اہم میٹنگ میں شرکت کی۔ ہندوستانی خلائی تحقیق کے ادارہ (اسرو) کے صدر اور خلائی محکمہ کے سکریٹری ڈاکٹر کے سیون، جو ورچوئل طریقے سے اس میٹنگ میں شامل ہوئے، نے اس قسم کے تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔
میٹنگ کے اختتامی اجلاس میں مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ ادارہ جاتی نظام تیار کرنے کے لیے اب ہر مہینے اس طرح کی بین وزارتی میٹنگیں منعقد کی جائیں گی۔ انہوں نے آگے کہا کہ اس کے بعد حکومت کے باہر بھی اس قسم کے تعاون کو بڑھانے کی کوشش کی جائے گی۔
(مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ بدھ کو یہاں سائنس کی تمام وزارتوں کی پہلی مشترکہ میٹنگ سے خطاب کر رہے ہیں)
*****
ش ح – ق ت – ت ع
U:6554
(Release ID: 1735611)
Visitor Counter : 213