وزارت سیاحت

وزیرسیاحت جناب جی کشن ریڈی نے آج برکس کے وزرائے سیاحت کی میٹنگ کی صدارت کی

Posted On: 13 JUL 2021 7:14PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 13 جولائی، 2021 :

سیاحت کے وزیر جناب جی کشن ریڈی نے بھارت کی برکس چیئرشپ کے حصے کے طور پر 13 جولائی 2021 کو برکس کے وزرائے سیاحت کی میٹنگ کی صدارت کی۔ تمام ممبرممالک یعنی برازیل ، روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقہ  کے وزرا نے اس میٹنگ میں شرکت کی۔

بھارت نے برکس کے وزرائے سیاحت کی میٹنگ کا اہتمام برکس ممالک میں سیاحت کے فروغ میں تعاون  کے ایک موثر ذریعہ کے طور پر کیا۔ میٹنگ میں درون برکس میں سیاحت کے تعاون کا جائزہ لیا گیا ۔ اس میٹنگ کا اہم پہلو وزرا کے اعلامیہ ، برکس ممالک کے درمیان تعاون  اور فروغ سے متعلق نتائج پر مبنی دستاویز کو منظور کرنا تھا۔ وزرا کے اعلامیہ میں یہ تسلیم کیا گیا کہ کووڈ 19 وبا نے صحت عامہ کو بری طرح سے خطرے میں ڈالا ہے اور پائیدار ترقی کے اہداف کے نفاذ کے لئے بڑا چیلنج پیش کیا ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001A49D.jpg

وزیرسیاحت جناب جی کشن ریڈی نے برکس رکن ممالک کی اس اہمیت پر زور دیا کہ وہ ایک دوسرے کی سیاحتی  پروڈکٹس اور پیشکش کے تئیں بہتر سمجھ بوجھ پیدا کریں تاکہ برکس رکن ممالک کے درمیان سیاحوں کی آمد میں مزید اضافے کی حوصلہ افزائی کی جاسکے۔ جناب ریڈی  نے یہ بھی ذکر کیا کہ برکس ممالک نے عام سیاحتی پروڈکٹس جیسے ہیری ٹیج اور کلچرسیاحت، فطرت، جنگلی حیات، ماحولیاتی سیاحت وغیرہ ،وسیع تر تعاون اور معلومات کے تبادلے نیز بہترین سرگرمیوں کے لئے مواقع فراہم  کرتے ہیں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002A87Q.jpg

مستقبل کے لئے سیاحت کو مزید فروغ دینے کی غرض سے یہ تسلیم کیا گیا کہ گرین سیاحت کے لئے برکس اتحاد  پائیدار خطوط پر ریکووری اور سیاحت کی ترقی کو تیزتر کرسکتا ہے ۔گرین سیاحت کے لئے برکس اتحاد کے کچھ اہم عناصر ہیں ،سیاحتی سیکٹر کی پالیسیوں میں  مین اسٹریمنگ پائیداریت ،تحفظ کی کوششیں، ترقی کے پائیدار اہداف ، توانائی کے قابل تجدید وسیلہ کی طرف منتقلی،  گرین سیاحت کے لئے حفاظتی کوششیں جو کہ فطرت پر مبنی سالیوشن کی حوصلہ افزائی کرے گی اور نازک ماحولیاتی نظام کو سہارا دے گی۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003TS5P.jpg

برکس  کے وزرائے سیاحت کی میٹنگ میں ذمہ دار اور پائیدار سیاحت کو فروغ دینے کے شعبوں میں ،سیاحت میں تعاون  کو مستحکم کرنے ، سیاحت کے بنیادی ڈھانچہ میں سرمایہ کاری ، ٹورزم انٹرپرائزز  اور انسانی وسائل کی ترقی کے درمیان قریبی تبادلہ خیال کی اہمیت کوبھی نمایاں کیا گیا۔ وزرا نے سیاحت کے سیکٹر میں تعاون کے ذریعہ برکس ممالک کی مکمل صلاحیت کو بروئے کار لانے کے لئے مل کر کام کرنے کا عہد کیا۔

*******

 

ش ح۔ ف  ا- م ص

(U:6511)

 


(Release ID: 1735262) Visitor Counter : 238


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu