امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

گذشتہ سال اسی مدت کے دوران خریداری کے مقابلے اس سال 11.81 فیصد سے زیادہ گیہوں کی خریداری کی گئی


اب تک 433.32 لاکھ میٹرک ٹن گیہوں کی خریداری کی جاچکی ہے، جبکہ پچھلے سال اسی مدت میں 387.53 لاکھ میٹرک ٹن گیہوں کی
خریداری ہوئی

جاری گیہوں کی خریداری سے تقریباً 49.16لاکھ کسانوں کا فائدہ ہوا ہے

گذشتہ سال اسی مدت کے دوران خرید اری کے مقابلے اس سال 14.30 فیصد سے زیادہ دھان کی خریداری کی گئی

رواں خریف مارکیٹنگ سیزن 21-2020 اور ربیع مارکیٹنگ سیزن میں کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) پر 867.06 لاکھ میٹرک ٹن دھان کی خریداری سے 127.91 لاکھ کسانوں کو فائدہ پہنچا ہے

سرکاری ایجنسیوں نے ایم ایس پی پر10,07,334.82میٹرک ٹن دالیں اور تلہن کی خریداری کی ہے

Posted On: 13 JUL 2021 7:21PM by PIB Delhi

نئی دلّی  ،13 جولائی، 2021/

رواں ربیع مارکیٹنگ سیزن (آرایم ایس) 22-2021کے دوران،گیہوں خرید کرنے والی بیشتر ریاستوں میں (12 جولائی2021تک ) 433.32 لاکھ میٹرک ٹن کی مقدار میں خریداری کی جاچکی ہے (جواب تک کی سب سے زیادہ خریداری ہے، کیونکہ پچھلی مرتبہ کی ربیع مارکیٹنگ سیزن 21-2020 میں کی گئی سب سے زیادہ  389.92 لاکھ میٹرک ٹن  سےزیادہ ہے)۔ جبکہ گذشتہ سال اسی مدت کے دوران 387.53  لاکھمیٹرک ٹن  گیہوں کی خریداری کی گئی تھی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0017UJ9.png

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002I0LG.png https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003V51O.png

رواں خریف سیزن 21-2020 کے لئے دھان کی خریداری کا عمل، خریداری کرنے والی مختلف ریاستوں میں   خوش اسلوبی سے جاری ہے،12 جولائی 2021 تک 867.06 لاکھ میٹرک ٹن سے زیادہ  کی خریداری کی جاچکی ہے (جس میں خریف  کی فصل 707.59 لاکھ میٹرک ٹن اور ربیع کی  فصل 159.47 لاکھ میٹرک ٹن شامل ہے) جبکہ گزشتہ سال  اسی مدت کے دوران 758.54  لاکھ میٹرک ٹن دھان کی خریداری کی گئی تھی۔

 موجودہ خریف مارکیٹنگ سیزن (کے ایم ایس) میں ایم ایس پی قیمت پر 1,58,479.77  کروڑ روپے کی ادائیگی سے تقریباً124.00لاکھ کسانوں کو پہلے ہی  فائدہ  حاصل ہوچکا ہے۔ دھان کی خریداری بھی اب تک کی سب سے اونچی سطح  پر پہنچ گئی ہے، پچھلے خریف مارکیٹنگ سیزن 20-2019 میں سب سے زیادہ773.45 لاکھ میٹرک ٹن کی خریداری کیگئی تھی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004T5FT.png

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

اس کے علاوہ،خریف مارکیٹنگ سیزن21- 2020 اور ربیع مارکیٹنگ سیزن 2021 نیز گرمائی سیزن 2021 کیلئےریاستوں سے ملنے والی تجاویز کی بنیاد پرتمل ناڈو، کرناٹک، مہاراشٹر، تلنگانہ، گجرات، ہریانہ، مدھیہ پردیش، اترپردیش، اڈیشہ، راجستھان اور آندھراپردیش ریاستوں کیلئے امدای قیمت اسکیم (پی ایس ایس) کے تحت108.42 لاکھ میٹرک ٹن دالیں اور تلہن کی خریداری کے لئے منظوری دی گئی تھی۔ آندھراپردیش، کرناٹک، تمل ناڈو اور کیرالہ  ریاستوں کے لئے 1.74لاکھ میٹرک ٹن کھوپرا (بارہ ماسی فصل) کی خریداری کو بھی منظوری دی گئی ہے۔دیگر ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لئے بھی  پی ایس ایس کے تحت تجویز موصول ہوجانے پر دالوں ، تلہن اور کھوپرا کی خریداری کو منظوری دی جائے گی، تاکہ سال 21-2020 کے لئے  اندراج شدہ کسانوں سےبراہ راست نوٹیفائیڈ ایم ایس پی پر ان فصلوں کی ایف  اےکیو گریڈ کی خریداری کی جاسکے۔ البتہ اگر  ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں فصل کی کٹائی کی مدت کے دوران مارکیٹ کی قیمتیں ایم ایس پی سے کم ہوتی ہیں، تو فصلوں کی خریداری، ریاست کی نامزد خریداری ایجنسیوں کے توسط سے مرکزی نوڈل ایجنسیوں کے ذریعے کی جائے گی۔

حکومت نے 12 جولائی2021 تک اپنی نوڈل ایجنسیوں کے توسط سے5,359.23کروڑ روپے کی ایم ایس پی قدر والی مونگ، اڑد،تور،  چنا، مسور،  مونگ پھلی، سورج مکھی، سرسوں اور سویابین کی10,07,334.82 میٹرک ٹن** کی  خریداری کی ہے اور اس سے خریف 21-2020 اور ربیع 2021  اور گرمائی سیزن  2021کے تحت تمل ناڈو، کرناٹک، آندھراپردیش، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، گجرات، اترپردیش، تلنگانہ،  ہریانہ، اڈیشہ اور راجستھان کے6,17,524کسانوں کو فائدہ ہوا ہے۔ (**اس میں22,089 میٹرک ٹن گرمائی سیزن کی مونگ شامل ہے، جوقیمتوں میں استحکام فنڈ اسکیم کے تحتمدھیہ پردیش میں ایم ایس پی پر خریدکی جاری ہے۔)

اسی طرح فصل سیزن 21-2020 کے دوران  کرناٹک اور تمل ناڈو میں 52.40 کروڑ روپے کے ایم یس پی قدر پر 5089 میٹرک ٹن کھوپرا(بارہ ماسی فصل) کی خریداری کی گئی ہے، جس سے 3961 کسان مستفید ہوئے ہیں۔  سیزن 21-2020 کے لئے  تمل ناڈو سے 51000 میٹرک ٹن کھوپرا کی خریداری کی منظوری دی گئی ہے، حالانکہ خریداری کا عمل شروع کرنے کی تاریخ کا فیصلہ ریاستی سرکار کو کرنا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005TCIE.png https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006JQ8L.png

*****

ش ح۔ ن ر (14.07.2021)

U NO: 6518

 


(Release ID: 1735257) Visitor Counter : 208


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Telugu