سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

ڈاکٹر شیکھر مانڈے، ڈی جی – سی ایس آئی آر نے جے اینڈ کے کا دورہ کیا اور سی ایس آئی آر کے لیوینڈر کا جائزہ لیا پلوامہ میں کھیتی


جناب منوج سنہا ، لیفٹیننٹ گورنر جموں و کشمیر اور ڈی جی – سی ایس آئی آر نے جموں و کشمیر میں سی ایس آئی آر کے ایس اینڈ ٹی اقدامات پر تبادلۂ خیال کیا

Posted On: 12 JUL 2021 7:16PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،12  جولائی ،2021   / ڈاکٹر شیکھر سی مانڈے ، ڈائریکٹر جنرل سی ایس آئی آر اور سکریٹری ڈی ایس آئی آر  - انڈین انسٹی ٹیوٹ آف انٹیگریٹیو میڈیسنس (سی ایس آئی آر – آئی آئی ایم) برانچ لیب اور پلوامہ میں ادارے کے فیلڈ اسٹیشن کا دورہ کیا اور جاری سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔  خواتین کے اپنی مدد آپ گروپوں اور لوینڈر زراعت سے وابستہ صنعت کاروں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر شیکھر مانڈے نے اطمینان کا ظہار کیا کہ لیوینڈر کھیتی سے ان کی آمدنی اور روزگار کے موقعے پیدا کرنے میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔ ڈاکٹر مانڈے نے کسانوں اور صنعت کاروں کو یقین دلایا کہ سائنسی اور تکنیکی مشورے سے نیز مدد سے فصل کو مزید توسیع دینے ، اس کی ڈبہ بندی کرنے ، ویلیو ایڈیشن اور مارکیٹنگ کرنے میں مدد فراہم ہوگی۔ 

ڈاکٹر ڈی سری نواسن ریڈی ، ڈائریکٹر سی ایس آئی آر – آئی آئی آئی ایم ، جموں نے پلوامہ کے فیلڈ اسٹیشن کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے بتایا کہ یہ اسٹیشن صنعتی زراعت خاص طور پر لیوینڈر کی زراعت کا مرکز رہا ہے جو  مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر میں کسانوں کی آمدنی اور خواتین کو بااختیار بنانے میں اہم رول ادا کرتا ہے۔  انہوں  نے یہ بھی بتایا کہ سی ایس آئی آر – آئی آئی آئی ایم  کا ارادہ ہے کہ وہ مختلف صنعتی فصلوں کو بڑے پیمانے پر توسیع دے تاکہ ویلیو ایڈیڈ مصنوعات اور دیگر خام سامان تیار کیا جاسکے۔

ڈاکٹر شاہد رسول  نے جو پلوامہ میں بونیرا فارم کے سائنسداں انچارج ہیں بتایا کہ مختلف پروجیکٹوں ، مشن پروگراموں کے ذریعے  ایک دیرپا طریقۂ کار کے بارے میں جانکاری دی جاتی ہے۔

ڈی جی ، سی ایس آئی آر اور سی ایس آئی آر – آئی آئی آئی ایم کے ڈائریکٹر نے جموں و کشمیر کے  لیفٹیننٹ گورنر  جناب منوج سنہا سے ملاقات کی اور جموں و کشمیر میں سی ایس آئی آر کی طرف سے لوینڈر کی زراعت کا آغاز کیے جانے اور دیگر زیادہ قدر والی نقد فصلوں کے بارے میں  بتایا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001NDKR.png

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002I4MI.png

 

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

                                                                       

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

U –6473



(Release ID: 1734963) Visitor Counter : 198


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil