بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت

مرکزی وزیر جناب منسکھ منڈاویہ نے مرکزی وزیر جناب سربا نند سونووال کی موجودگی میں بھاؤنگر کے ’سر ٹی اسپتال‘میں میڈیکل آکسیجن پی ایس اے اکائیوں کا افتتاح کیا


یہ پلانٹ یہ یقینی بنائے گا کہ اگلے 20برسوں تک اسپتال میں آکسیجن کی سپلائی میں کمی واقع نہ ہو-جناب منڈاویہ

ملک کی ترقی کے ایجنڈے کو حاصل کرنے کے لئے ہمیں متحد ہوکر اور 24گھنٹے کام کرنے کی ضرورت ہے-جناب سونووال

Posted On: 12 JUL 2021 3:28PM by PIB Delhi

نئی دہلی،12؍جولائی2021:

صحت و خاندانی فلاح و بہبود اور کیمیکل و فرٹیلائزرکے مرکزی وزیر جناب منسکھ منڈاویہ نے آج بندرگاہ ، جہاز رانی اور آبی شاہراہ کے مرکزی وزیر جناب سربا نند سونووال کی موجودگی میں بھاؤنگر میں واقع سر تخت سنگھ جی اسپتال میں 2 پی ایس اے اکائیوں کا افتتاح کیا۔1000ایل پی ایم کی ہر ایک کی صلاحیت کے دو آکسیجن جنریشن پلانٹوں کے ساتھ ساتھ کاپر پائپنگ نیٹ ورک و آگ سے بچاؤ کا نظم اور خود کار آکسیجن ذرائع تبدیل کرنے والے سسٹم جیسی متعلقہ سہولیات کا بھی افتتاح کیا گیا۔

 

002.jpg

 

 اس موقع پر جناب منسکھ منڈاویہ نے کہا کہ یہ سہولت بھاؤ نگر کے لوگوں کو وقف ہے۔حالیہ وقت میں اس طرح کی سہولت کا افتتاح ملک کو بحران کے وقت میں مدد کرے گا۔ ملک کے لئے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے نظریے کو دوہراتے ہوئے منسکھ منڈاویہ نے کہا کہ ہندوستان کو کووڈ سے محفوظ رکھنے کے لئے ملک (مجموعی معاشرے)کے نظریے کے ذریعے عوامی شراکت داری کے جذبے سے کام کررہا ہے۔ مرکزی وزیر صحت نے کووڈ -19کی پہلی لہر کو شکست دینے کے لئے لاک ڈاؤن کے دوران کووڈ مناسب رویے کو سماجی فاصلے کے اصول کو بنائے رکھنے میں لوگوں کے تعاون کا ذکر کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ عام اور ذاتی دونوں شعبوں کے مختلف اسٹیک ہولڈرز کے مابین حقیقی تعاون کا ثبوت ہے کہ ہم نے اپنی آکسیجن صلاحیت کو ایک چھوٹی سی مدت میں 4000میٹرک ٹن سے بڑھا کر 12000میٹرک ٹن سے زیادہ کردیا ہے۔

ہمارے سامنے لگاتار موجود کووڈ -19کے چیلنج پر جناب منڈاویہ نے کہا کہ ہم نے دوسری لہر سے بہت ساری چیزوں جیسے آکسیجن کی فراہمی ، اسپتال میں بستر اور دواؤں کے بارے میں سیکھا ہے۔ اب ہم نے ہر ضلع میں ایمرجنسی کی حالت میں انتہائی نگہداشت والی طبی ضروریات کی خرید کے لئے وافر رقم کو یقینی بنایا ہے۔حال ہی میں کابینہ نے کووڈ -19ایمرجنسی رد عمل کے لئے 23000کروڑ روپے کے پیکیج کو منظوری دی ہے۔ ہم نے بچوں کو سب سے مؤثر صحت خدمات فراہم کرنے کے لئے تمام اسپتالوں میں اطفال طبی دیکھ بھال کے لئے وسیع انتظامات کئے ہیں۔ ہم ریاست اور مرکزی سطح پر بفر اسٹاک کا ایک سسٹم بھی وضع کررہے ہیں، جس کا استعمال کسی بھی صحت بحران کی حالت میں کیا جاسکے گا۔اس طرح کووڈ پیکیج کے توسط سے اگلے 6 مہینوں میں ایک وسیع منصوبہ اور صلاحیت سازی کی تیاری کی جارہی ہے۔

 

003.jpg

 

اس کے ساتھ ہی جناب سربا نند سونووال نے گجرات کے لوگوں کی فلاح کے لئے پہل کرنے اور آکسیجن پلانٹ قائم کرنے کے لئے جناب منڈاویہ کا شکریہ ادا کیا۔ جناب سونووال نے کہا کہ وزیر اعظم نے ملک کی ترقی کا ایجنڈا دیا ہے اور اس نشانے کو حاصل کر نے کےلئے ہمیں متحد ہوکر اور 24گھنٹے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سر ٹی اسپتال میں قائم شدہ اس سہولت سے کورونا کے خلاف لڑائی میں مدد ملے گی۔

دین دیال پورٹ ٹرسٹ نے اپنے کارپوریٹ سماجی ذمہ داری (سی ایس آر)کے توسط سے 2.53کروڑ روپے کی مجموعی لاگت سے سر ٹی اسپتال میں 2بڑی میڈیکل آکسیجن پی ایس اے اکائیاں قائم کی ہیں۔ اِن قائم شدہ پی ایس اے آکسیجن جنریٹر اکائی میں ہر ایک کی صلاحیت 6-5بار پریشر پر 1000لیٹر فی منٹ یعنی 60ہزار لیٹر گھنٹے کی ہے۔اس طرح اِن کی کل صلاحیت 1,20,000لیٹر ہے۔ اس کا استعمال اس خطے کے اسپتالوں میں کووڈ کے ساتھ ساتھ دیگر بیماریوں کا شکار مریضوں کے علاج کے لئے کیا جاسکتا ہے۔یہ سسٹم مریضوں کے علاج کے لئے باربار سیلنڈر بھرنے کی پریشانی کو ختم کردے گا اور اسپتال کو بآسانی وہ مسلسل آکسیجن کی سپلائی ملتی رہے گی۔

 

004.jpg

 

پی ایس اے آکسیجن جنریشنن یونٹ پہ پریشرائزڈ و  ڈی-پریشرائزڈ حالت میں درآمد شدہ مولیکیولر آکسیجن چھلنے کے ذریعے پریشر سوئنگ عمل اور دیگر ذریعے کے مسلسل عمل سے صاف آکسیجن گیس پیدا کرتی ہے اور آخر میں کم از کم 93 فیصد صاف آکسیجن فراہم کرتی ہے۔

اس موقع پر بندرگاہ ، جہاز رانی، آبی گزرگاہ کو سیاحت کے وزیر مملکت جناب شری پد ایسو نائک ، بندرگاہ ، جہاز رانی  اور آبی گزرگاہ کے وزیر مملکت جناب شانتو ٹھاکر گجرات ریاست کی وزیر مملکت برائے خواتین و اطفال ترقی محترمہ وبھا وری بین دوے ، بھاؤ نگر کی ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر بھارتی بین دھیروبھائی شیال، بھاؤ نگر کی میئر محترمہ کِرتی دانی دھاریہ اور ڈاکٹر سنجیو رنجن کے ساتھ دین دیال پورٹ ٹرسٹ کے اعلیٰ افسران موجود تھے۔

************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 6467)



(Release ID: 1734915) Visitor Counter : 173