وزارات ثقافت

ثقافت اور سیاحت کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی اور ثقافت کی وزیر مملکت محترمہ میناکشی لیکھی نے بھارت کے محکمہ آثار قدیمہ کا دورہ کیا


آزادی کا امرت مہوتسو کے سلسلے میں ، بھارت کے محکمہ آثار قدیمہ نے مجاہدین آزادی کی زندگی کے حالات کو ترجیحی بنیاد پر ڈیجیٹل ریکارڈ کی شکل دینے کی تجویز پیش کی : جناب جی کشن ریڈی

Posted On: 12 JUL 2021 6:05PM by PIB Delhi

نئی دہلی،12  جولائی ،2021   / ثقافت اور سیاحت کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے نئی دلی کے جن پتھ پر آج بھارت کے محکمہ آثار قدیمہ کا دورہ کیا ۔ ان کے ہمراہ ثقافت کی مرکزی وزیر مملکت محتر مہ میناکشی لیکھی بھی تھیں۔ انہوں نے تحفظ اور ڈیجیٹائز کرنے سے متعلق سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ اس موقعے پر ثقافت کی وزارت کے سکریٹری جناب رگھویندر سنگھ اور بھارت کے محکمہ آثار قدیمہ  کے ڈائریکٹر جنرل جناب چندن سنہا، اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

وزیر موصوف نے ریسرچ روم ، پرانی ریپوزیٹری ، پریزرویشن روم، اور پرانی آثار قدیمہ کی عمارت وغیرہ کا دورہ کیا ،۔ انہوں نے کہا کہ انہیں ایسا موقع ملا ہے کہ وہ حکومت ہند کے  غیر تازہ ریکارڈ میں سے سب سے زیادہ مالامال اور  شاندار مجموعوں میں سے ایک کا مشاہدہ کریں جو بھارت کی شاندار تاریخ اور ثقافت کا ایک ثبوت ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0015QQT.jpg

 

جناب ریڈی نے کہا کہ بھارت کا محکمہ آثار قدیمہ دنیا میں سب سے بڑا اور باوقار مرکزوں میں سے ایک ہے اور اس میں 80 کروڑ صفحات کا ریکارڈ اور 57 لاکھ فائلیں اور ایک لاکھ 20 ہزار نقشے و دیگر چیزیں موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ اہم بات ہے کہ اس ریکارڈ کو مستقبل کی نسلوں کے لیے محفوظ رکھا جائے۔ جناب ریڈی نے بھارتی حکومت کے اہم معاہدوں ، غیرملکی معاہدوں اور بابائے قوم مہاتما گاندھی کی شخصیت اور کاموں سے متعلق دستاویزات نیز بودھ ثقافت سے متعلق دستاویزات کے تحفظ کے کام کی تعریف کی، جسے محکمۂ آثار قدیمہ نے انجام دیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002SKBT.jpg

 

جناب ریڈی نے مزید کہا کہ ان ریکارڈز کو ڈیجیٹل شکل دی جا رہی ہے اور آزادی کا امرت مہوتسو کے موقعے پر جو آزادی کے 75 سال پورے ہونے کے موقعے پر منایا جا رہا ہے اس کی رفتار تیز کی جائے گی۔ یہ ایک بہت بڑا پروجیکٹ ہے تاکہ ملک کے عوام اور دنیا آثار قدیمہ کے اس سامان تک آسانی سے رسائی حاصل کر سکے جو ریکارڈز کے پورٹل پر دستیاب ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس کی تعلیمی حیثیت بھی ہوگی اور اس سے بیداری لانے میں بھی تعاون ملے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003D3XA.jpg

وزیر موصوف نے مزید وضاحت کی کہ امرت مہوتسو بھی تقریبات کے پیش نظر ہمارے مجاہدین آزادی کی زندگی ، جد و جہد  اور تنازعات سے متعلق ریکارڈ کو ترجیحی بنیاد پر ڈیجیٹل شکل دینے  کی ایک تجویز ہے۔  تاکہ آنے والی نسلیں ملک کی آزادی کے لیے ان کی طرف سے کی گئیں قربانیوں کے بارے میں جان سکیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004BWKA.jpg

 میڈیا کے افراد سے بات کرتے ہوئے  وزیر موصوف نے یقین دلایا کہ آثار قدیمہ کے سبھی ریکارڈز حکومت کے پاس ہیں۔ انہوں نے مرکزی وستا تجدید نو کے پروجیکٹ کے دوران ان کی مکمل حفاظت کا یقین دلایا۔

بھارت کا آثار قدیمہ حکومت ہند کا غیر تازہ ریکارڈز  کا ذخیرہ ہے اور وہ  ایڈمنیسٹریٹرز اور دانشوروں کے استعمال کے لیے اسے اپنے پاس رکھتا ہے۔

 

 

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

                                                                       

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

U –6470


(Release ID: 1734900) Visitor Counter : 271