پوسٹ کرنے کی تاریخ:
11 JUL 2021 7:44PM by PIB Delhi
تری پورہ میں ڈیلٹا پلس قسم کے بڑھتے ہوئے معاملات سے متعلق کچھ میڈیا رپورٹیں سامنے آئی ہیں ۔اس سلسلے میں ، یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ :
• تری پورہ سے 152 نمونےہول جینوم سیکوئنس (ڈبلیو جی ایس ) کے لئے این آئی بی ایم جی کلیانی بھیجے گئے۔
• رینڈم نمونے ان لوگوں کے تھے جو اپریل اور مئی 2021 کے درمیان آر ٹی - پی سی آر پازیٹیو پائے گئے تھے۔
• این آئی بی ایم جی کلیانی میں کئے گئے ڈبلیو جی ایس کے نتائج سے پتہ چلا
o 3 نمونے بی .1.1.7 کے لئے پازیٹیو پائے گئے
o 11 نمونے بی .1.167.1 (کپا ) کے لئے پازیٹیو پائے
o 138 نمونے بی .1.617.2 (ڈیلٹا) کے لئے پازیٹیو پائے گئے تھے
مذکورہ بالا سیکوئنسڈ سیمپل میں ڈیلٹا پلس کا کوئی بھی معاملہ سامنے نہیں آیا۔
*******
ش ح۔ ف ا- م ص
(U:6448)